عراق میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، داعش کے اعلیٰ رہنما سمیت 9 کمانڈر ہلاک
👁️ 58 بار دیکھا گیا
عراق میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، داعش کے اعلیٰ رہنما سمیت 9 کمانڈر ہلاک
بغداد (ڈیلی اردو/اے ایف پی) عراقی حکام نے منگل کے روز اعلان کیا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے شمالی پہاڑوں میں ایک حملے میں ملک میں جہادیوں کے سرکردہ رہنما سمیت اسلامک اسٹیٹ یا داعش گروپ کے نو کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ہے۔
عراق کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ انسداد دہشت گردی فورسز نےداعش کے “نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں خود کو آئی ایس عراق کا گورنر کہنے والے، محمد عبدالقادر الجاسم بھی شامل تھے۔
عراقی سیکورٹی تجزیہ کار فادل ابو راغیف نے اے ایف پی کو بتایا کہ جاسم نے “ایک سال سے بھی کم عرصہ قبل عراق میں اسلامک اسٹیٹ کا کنٹرول سنبھالا تھا”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حمرین پہاڑوں میں یہ کارروائی “تکنیکی مدد” اور امریکی قیادت والے جہاد مخالف اتحاد کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلیجنس کے ساتھ کیا گیا۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ آپریشن میں جو اب بھی جاری ہے،”بڑی تعداد میں ہتھیار” ضبط کیے گئے۔ ”
آئی ایس گروپ نے 2014 میں عراق اور ہمسایہ ملک شام کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا اور اپنی “خلافت” کا اعلان کیا۔
اس سال جولائی میں مشرق وسطیٰ میں امریکی فورسز نے کہا تھا کہ دہشت گرد گروپ داعش کے بارے میں فکر مند ہونے کی نئی وجوہات موجود ہیں، جو بظاہر اپنےقدرے نئے استحکام کا فائدہ اٹھا کر عراق اور شام کے کچھ حصوں میں افرا تفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ، سینٹ کام کے ایک بیان کے مطابق،اسلامک اسٹیٹ گروپ یا داعش نے، جو آئی ایس یا آئی ایس آئی ایس کے نام سے بھی معروف ہے ، اس سال جنوری اور جون کے درمیان دونوں ملکوں میں 153 حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
سنٹرل کمانڈ نے کہاکہ داعش کے حملوں کی یہ تعداد 2023 میں ان کے دعوؤں سے دوگنا سے زیادہ ہے۔ ادارے نے خبردار کیا کہ “حملوں میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کئی برسوں سے کم ہونے والی اپنی صلاحیت کے بعد تشکیل نو کی کوشش کر رہا ہے۔”
سینٹکام کے اس اندازے سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ داعش کے کارندوں نے شام اور عراق کی سرحدوں سے آگے تک حملوں کی منصوبہ بندی شروع کرنےکے لئے خود کو کافی محفوظ اور پر اعتماد محسوس کرنا شروع کر دیا ہے۔
سینٹ کام کے کمانڈر، جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے مطابق، “ہم اپنی کوششیں خاص طور پر داعش کے ان ارکان کو نشانہ بنانے پر مسلسل مرکوز رکھے ہوئے ہیں جو بیرونی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 492 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3585 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C