غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 3 صحافیوں سمیت 178 افراد ہلاک
👁️ 220 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 3 صحافیوں سمیت 178 افراد ہلاک
غزہ + تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی اواے) غزہ میں حماس کے زیرانتظام حکومت نے کہا ہے کہ جمعہ کو ایک ہفتے کی جنگ بندی کےخاتمے کے بعد شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں تین صحافی بھی مارے گئےہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 178 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سرکاری پریس آفس نے تینوں صحافیوں کی شناخت، اناطولیہ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے، کیمرہ مین منتصر السواف، ان کے بھائی مروان، اور کیمرہ مین عبداللہ درویش کے طور پر کی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ان کی موت کے بعد 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 73 ہو گئی ہے۔
ترک ایجنسی نے جمعہ کو صواف اور دو دیگر افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم اس نے جنوبی غزہ کا نام نہیں لیا۔
Türkiye conveys condolences for freelance Anadolu cameraman who lost his life in Israeli army airstrike
Communications Directorate calls on international community to take concrete action to stop such massacres without delay https://t.co/DhysZS93Sr pic.twitter.com/IfHlrHSwNO
— Anadolu English (@anadoluagency) December 1, 2023
اناطولیہ کے جنرل ڈائریکٹر سردار کاراگوز نے کہا، “ہمیں اپنے ساتھیوں کی زندگیوں کے بارے میں تشویش ہے، جو انتہائی مشکل حالات میں انتہائی لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا” “ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کہ جن لوگوں نے یہ حملے کیے ہیں ان کا احتساب کیا جائے۔”
اسرائیل کو ’جنگ کے قوانین کے مطابق‘ عمل کرنا چاہیے۔
یہ ہلاکتیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب اسرائیل کے ایک دورے میں امریکہ کے وزیر خارجہ بلنکن نے ا تل ابیب میں کہا کہ اسرائیل کو ’جنگ کے قوانین کے مطابق‘ کام کرنا چاہیے۔
U.S. Secretary of State Antony Blinken met with Israeli leaders on Thursday and urged them to take concrete steps to reduce civilian deaths before it resumes an offensive against Hamas in Gaza. https://t.co/C1162asvh6 pic.twitter.com/xFubFjXHV5
— The New York Times (@nytimes) December 1, 2023
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعرات کو اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ غزہ میں حماس کے خلاف دوبارہ کارروائی شروع کرنے سے پہلے شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے جمعہ کے اوائل میں کہا تھا کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 57 صحافی اور میڈیا کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔
غزہ کی سب سےہلاکت خیز جنگ اس وقت شروع ہوئی جب 7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیل پر ایک حیران کن حملہ کیا، اسرائیلی حکام کے مطابق، 1,200 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔
اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی بمباری اور اور توپ خانے کے حملے کا جواب دیا جس کا مقصد حماس کا خاتمہ اور 240 سے زائد یرغمالوں کو واپس لانا تھا۔
غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعہ کے اوائل میں جنگ میں سات دن کے وقفے کی میعاد ختم ہونے اور زمینی لڑائی اور اسرائیل کے فضائی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے علاقے میں کم از کم 178 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جنگ بندی کے دوران حماس نے 240 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 80 اسرائیلی یرغمالوں کو رہا کیا۔ حماس کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مہم میں 15000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 623 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 544 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3478 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C