غزہ کی جنگ میں اب تک 220 فلسطینی صحافی ہلاک
👁️ 347 بار دیکھا گیا
غزہ کی جنگ میں اب تک 220 فلسطینی صحافی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/اے پی) غزہ پٹی کی حماس کے زیر انتظام کام کرنے والی حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق ابو وردہ کی موت کے ساتھ 7 اکتوبر 2023ء سے لے کر اب تک غزہ کی جنگ میں مارے جانے والے فلسطینی صحافیوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 220 ہو گئی ہے۔
اسی دوران حماس کے عسکری بازو اور عسکریت پسند فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کی طرف سے علیحدہ علیحدہ جاری کیے گئے بیانات میں دعوے کیے گئے ہیں کہ ان دونوں مسلح گروپوں کے جنگجوؤں نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی دستوں کے خلاف بموں اور ٹینک شکن راکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے متعدد حملے کیے۔ ان دعووں کی غیر جانبدارانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج کی طرف سے جمعے کے روز کہا گیا تھا کہ اس نے غزہ پٹی پر رات بھر نئے حملے کیے تھے، جن میں ”دہشت گردوں‘‘ کی ہتھیاروں کی ذخیرہ گاہوں اور راکٹ لانچنگ کے لیے استعمال ہونے والے مقامات سمیت تقریباﹰ 75 اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
غزہ پر تازہ حملوں میں 20 افراد ہلاک
ادھر غزہ پٹی میں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اتوار 25 مئی کے روز اس جنگ زدہ فلسطینی علاقے میں کیے گئے نئے اسرائیلی حملوں میں ایک مقامی صحافی اور ریسکیو سروس کے ایک اعلیٰ اہلکار سمیت مزید کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹوں کے مطابق یہ نئی فلسطینی ہلاکتیں اسرائیلی فوج کے غزہ پٹی کے مختلف حصوں میں کیے گئے متعدد تازہ حملوں کے دوران ہوئیں۔ مقامی طبی کارکنوں کے مطابق یہ فضائی اور زمینی حملے غزہ پٹی کے جنوب میں خان یونس سے لے کر شمال میں جبالیہ اور وسطی غزہ پٹی میں نصیرات کے علاقے تک میں کیے گئے۔
جبالیہ میں اتوار کو علی الصبح ایک گھر پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں حسن ابو وردہ نامی ایک مقامی فلسطینی صحافی اور اس کے خاندان کے متعدد افراد مارے گئے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے لکھا ہے کہ اس حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
اسی طرح نصیرات کے علاقے میں کیے گئے ایک دوسرے اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ پٹی کی سول ایمرجنسی سروس کے ایک سینئر اہلکار اشرف ابو نصر اور ان کی اہلیہ ہلاک ہو گئے۔ طبی کارکنوں کے مطابق یہ فضائی حملہ اشرف ابو نصر کے گھر پر کیا گیا۔
جبالیہ اور نصیرات میں کیے گئے فضائی حملوں سے متعلق اسرائیلی فوج کی طرف سے آخری خبریں ملنے تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C