فرانس: بم ملنے کے بعد پیرس کے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر
👁️ 83 بار دیکھا گیا
فرانس: بم ملنے کے بعد پیرس کے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر
پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/اے پی/رائٹرز) فرانس کے دارالگکومت پیرس کے گارڈے نورڈ ریلوے اسٹیشن اور لندن کے درمیان چلنے والی یورو اسٹار ٹرینوں کی آمد و رفت آج منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس اسٹیشن کے قریب پٹریوں پر دوسری عالمی جنگ کے زمانے کا ایک بم ملا ہے۔
فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے گارڈے نورڈ ٹرین اسٹیشن کے قریب دوسری عالمی جنگ کے زمانے کا ایک بم ملنے کے بعد آج بروز جمعہ وہاں ٹرینوں کی آمد و رفت رک گئی۔
اس حوالے سے فرانس کی سرکاری ریل کمپنی ایس این سی ایف نے ایک بیان میں بتایا کہ اسٹیشن پر پیرس اور لندن کے درمیان چلنے والی یورو اسٹار ٹرین اور شہر سے شمال کی طرف سفر کرنے والی دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت پولیس کی درخواست پر روکی گئی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے مزید تفصیلات کے لیے فرانسیسی پولیس سے بھی رابطہ کیا لیکن ان کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
دریں اثنا برطانیہ کو باقی یورپ سے ملانے والی یورو اسٹار ٹرین کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق آج پیرس اور لندن کے درمیان چلنے والے اس کی تمام ٹرینوں کی آمد و رفت منسوخ کر دی گئی ہے اور مسافروں سے کسی اور دن سفر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
بم کب اور کہاں ملا؟
ایس این سی ایف کی ماتحت ایچ (H) لائن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا، ”پیرس گارڈے نورڈ اسٹیشن کے قریب (مینٹیننس کے) کام کے دوران گزشتہ شب دوسری عالمی جنگ کے زمانے کا ایک بم ملنے کے بعد اس اسٹیشن سے ٹریفک کی آمد و رفت رک گئی۔‘‘
اس پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بم اسٹیشن سے ڈھائی کلومیٹر دور ریل کی پٹریوں پر ملا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بم دراصل عل الصبح چار بجے سین سینٹ ڈینس کے علاقے میں ملا، جس کے بعد بارودی سرنگیں صاف کرنے والے عملے کو وہاں بھیج دیا گیا۔ اس رپورٹ کی اشاعت تک اس عملے کا آپریشن جاری تھا اور روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن مکمل ہونے تک اسٹیشن پر ریل ٹریفک متاثر رہے گا۔
’ٹریفک تمام دن شدید متاثر رہے گا‘
فرانسیسی وزیر ٹرانسپورٹ فلیپ تباغو نے بتایا ہے کہ اس اسٹیشن پر ٹریفک آج پورا دن ”شدید‘‘ متاثر رہے گا اور دوپہر تک ٹرین سروس ایک محدود حد تک ہی بحال کی جا سکے گی۔ انہوں نے شہریوں سے سفر کا ادارہ مؤخر کرنے کی بھی درخواست کی۔
فرانس کے سڈ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیشن کے پاس رہائش پذیر شہریوں کو کسی دھماکے کے خطرے کا ”کوئی ڈر نہیں‘‘ ہونا چاہیے کیونکہ ایسے بموں کو ناکارہ بنانے کا طریقہ کار موجود ہے۔
گارڈے نورڈ ریلوے اسٹیشن یورپ میں اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہاں سے فرانس سے شمالی کی طرف بین الاقوامی سفر کرنے والی کئی ٹرینیں گزرتی ہیں، جو برسلز، لندن اور نیدرلینڈز بھی جاتی ہیں۔ پیرس کے ٹورسٹ آفس کے مطابق یہ دنیا کا تیسرا مصروف ترین ٹرین اسٹیشن ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
25/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
25/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 455 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4847 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3591 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2576 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C