فرانس: جعلی دستاویزات اور منی لانڈرنگ کا الزام، 11 پاکستانی گرفتار
👁️ 55 بار دیکھا گیا
فرانس: جعلی دستاویزات اور منی لانڈرنگ کا الزام، 11 پاکستانی گرفتار
پیرس (ڈیلی اردو) فرانسیسی پولیس کی جانب سے پیرس کے مضافاتی علاقے میں گرفتار کیے گئے گیارہ افراد کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے۔ ان تمام افراد کے خلاف جعلی دستاویزات بنانے اور ان کے استعمال سے جعلی کمپنیاں قائم کرنے کے علاوہ تارکین وطن کو غیر قانونی طریقے سے ملازمت دینے، منی لانڈرنگ اور بینک فراڈ جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
فرانسیسی اخبار کے مطابق ان پر فرانس میں کام کے لیے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی مدد، دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ کا بھی شبہ ہے۔ ملزمان کی عمریں 30 سے 40 برس کے درمیان ہیں جن پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک کے ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے تعمیراتی جگہوں پر غیر قانونی مزدوروں کی خدمات حاصل کیں۔ ملزمان نے تین برس میں 41 ملین یورو کی منی لانڈرنگ بھی کی۔
پولیس کے مطابق ان افراد کے خلاف تفتیش 2020 سے شروع ہوئی تھی اور ایک سال سے زاید عرصے کی تفتیش کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ان تمام افراد کے خلاف جعلی دستاویزات بنانا، جعلی دستاویزات پر جعلی کمپنیاں بنانا، دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ اور بینک فراڈ جسے الزامات عائد کرنے کے بعد ان تمام افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان افراد نے جعلی دستاویزات کےذ ریعے 180 بینک اکاونٹ کھولے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5136 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C