فلسطين کی آزادی کیلئے لڑنا مذہبی فريضہ ہے، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای
👁️ 62 بار دیکھا گیا
فلسطين کی آزادی کیلئے لڑنا مذہبی فريضہ ہے، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای
تہران (ڈیلی اردو) ایران میں رمضان کے الوداعی جمعے کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں یوم القدس منایا گیا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو مذہبی فریضہ قرار دیا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لئے لڑنا اسلامی فريضہ‘ ہے۔ یہ تقریر ایران میں ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی گئی۔
انہوں نے مزيد کہا کہ فلسطین کے لئے جاری جدوجہد کا مقصد مکمل فلسطینی سرزمین کی آزادی اور فلسطینیوں کی اپنی آبائی زمین پر واپسی ہے۔
یاد رہے کہ ایران میں ہر رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1967ء کی جنگ کی ياد میں منایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیل نے مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کا مقصد اسرائیل کی مخالفت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔
ایران میں یہ دن ہر سال ملک گیر سطح پر منایا جاتا ہے اور اس موقع پر تمام شہروں میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ اس بار کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں عوامی سطح پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہے تاہم پچھلے ہفتے صدر حسن روحانی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ احتجاج گاڑیوں کی مدد سے ریلی کی شکل میں کیا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ یوم القدس کے موقع پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے باقاعدہ تقریر کی ہے۔ اپنی تقریر میں خامنہ ای نے اسرائیل کے لئے کافی سخت الفاظ استعمال کيے اور اس کا خطے میں ایک سرطان‘ سے موازنہ کیا۔
LIVE: Iran’s leader to deliver speech on occasion of Quds Day https://t.co/tpazc07UEM
— Press TV ???? (@PressTV) May 22, 2020
خامنہ ای اور دیگر ایرانی رہنما کئی مرتبہ یہودی رياست اسرائیل کے خاتمے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ ماضی میں انہوں نے اس بارے میں خطے میں ایک ریفرنڈم کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
ایران میں یوم القدس منانے کی روايت 1979 میں آیت اللہ روح اللہ خمینی نے شروع کی تھی۔ ایران اسرائیل کو بطور ایک ریاست تسلیم نہیں کرتا اور بیشتر عالمی مسائل کا قصور وار اسرائیل کو ہی قرار دیتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C