فلپائن میں مسلم حریف قبائل کے درمیان جھڑپیں، 9 افراد ہلاک
👁️ 96 بار دیکھا گیا
فلپائن میں مسلم حریف قبائل کے درمیان جھڑپیں، 9 افراد ہلاک
منیلا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) جنوبی فلپائن میں ہفتے کے روز جیپوں کے قافلے پر گھات لگا کر کیے جانے والے ایک حملے میں نوافراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ دو مسلم حریف قبائل کے مابین جھگڑے کے سبب پیش آیا۔
Nine people got killed in an ambush here on Saturday morning in what the police and military said was rooted to a longtime ”rido” between two Moro clans. https://t.co/wrgziwvMSm
— The Philippine Star (@PhilippineStar) February 12, 2022
فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کے مسلم آبادی والے شہر کوٹاباٹو سے ہفتہ بارہ فروری کو موصول ہونے والی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں جیپوں کے ایک قافلے پر گھات لگا کر کیے جانے والے حملے میں نو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس دہشت گردانہ کارروائی کے پس منظر میں اس علاقے کی دو حریف مسلم اقلیتوں کے مابین دیرینہ اختلافات اور جھگڑا ہے۔
اس علاقے کی تاریخ
یہ علاقہ تشدد کی ایک طویل تاریخ سے عبارت ہے۔ یہاں 2009 ء میں ملک کے بدترین خونریز واقعات رونما ہوئے تھے۔ یہ قتل و غارت گری سیاسی نوعیت کی تھی جس میں 58 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان ہلاک شدگان میں 32 صحافی بھی شامل تھے۔
پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک مسلم قبیلے کا لیڈر پیگس ماماسینڈ اور آٹھ دیگر افراد اُس وقت مارے گئے جب وہ صوبے ماگواینڈاناؤ میں سفر کر رہے تھے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان فاہید کانا نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ دونوں متاثرین اور حملہ آوروں کی قیادت ایک مسلم گوریلا گروپ کے سابق کمانڈر کر رہے تھے جنہوں نے 2014ء میں امن معاہدے پر دستخط ہونے سے پہلے اس خطے میں کئی دہائیوں پر محیط خونریز شورش برپا کی تھی۔
دریں اثناء فاہید کانا نے اپنے بیان میں کہا کہ حکام مشتبہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں جن کی قیادت پیگس ماماسینڈ کے حریف کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دونوں گروہ ایک طویل عرصے سے خونریز جھگڑوں میں ملوث ہیں۔
مسلم اقلیتی گروپوں کے مسائل
کیتھولک اکثریتی ملک فلپائن کی لاقانونیت والے جنوبی علاقوں میں مسلمان قبائل بعض اوقات صدیوں اور کئی نسلوں سے چلے آ رہے تنازعات کو نمٹانے کے لیے قبائلی جنگ کا سہارا لیتے ہیں اور اس طرح ان قبائل کے مابین پائے جانے والے جھگڑے نسلوں تک چلتے رہتے ہیں۔ پولیس نے ہفتے کو ہونے والے تصادم کو 2009 ء سے اب تک کا سب سے خونریز واقعہ قرار دیا۔
ہفتے کو ہوئے اس حملے کے مبینہ مرکزی ملزم اور مقتول دونوں ہی کسی زمانے میں مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کی عسکری شاخ ‘بنگسامورو اسلامک آرمڈ فورسز‘ کے کمانڈر تھے۔ اسلامک لبریشن فرنٹ نے 2014 ء میں منیلا کے ساتھ ایک امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے سے کئی دہائیوں سے جاری بغاوت کا خاتمہ ممکن ہوا تھا۔ اس بغاوت کے دوران ہزاروں جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ اس کے رہنما اب سابقہ میدان جنگ میں ایک خود مختار علاقے کی سربراہی کر رہے ہیں جس میں ماگوئنڈاناؤ بھی شامل ہے۔
کورونا وبا اور دیگر تکنیکی مسائل کی وجہ سے تاہم ہزاروں سابق گوریلا جنگجوؤں اور ان کے ہتھیاروں کو تلف کرنے کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C