فیس بک، ٹوئٹر سائبر کرائم کی شکایات میں تعاون نہیں کررہے: ایف آئی اے
👁️ 58 بار دیکھا گیا
فیس بک، ٹوئٹر سائبر کرائم کی شکایات میں تعاون نہیں کررہے: ایف آئی اے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی علی خان جدون منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بتایا کہ فیس بک اور ٹوئٹر کے عدم تعاون کی وجہ سے سائبر کرائم کے خلاف شکایات کے حل میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے افضل محمود بٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ دو سال میں ایف آئی اے کو سوشل میڈیا سے متعلق مجموعی طور پر 29 ہزار 5 سو 77 شکایات موصول ہوئیں۔ جعلی اکاونٹس سے متعلق 9 ہزار 8 سو 22 شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے 8 ہزار 7 سو 23 اکاونٹس کو ختم کردیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے افضل محمود بٹ نے بتایا کہ انہیں 34 ہزار 8 سو 46 یو آر ایل( ویب پیجز) کے خلاف شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 28 ہزار 4 سو 60 کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ختم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگست 2016 کے بعد سے اب تک فیس بک سے متعلق 15 ہزار 4 سو 33، واٹس ایپ سے متعلق 3 ہزار ایک سو 43 اور ٹوئٹر سے متعلق 6 ہزار 67 شکایات موصول ہوئیں جن پر مرحلہ وار متعلقہ سروسز کو بلاک کرنے کے لیے آگاہ کرنے کا کام جاری ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے افضل محمود بٹ نے کہا کہ فیس بک اور ٹوئٹر کی جانب سے ان کے تحفظات کا اچھا رد عمل نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے شکایات کا ازالہ کرنے میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی علی خان جدون نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار بہت کم ہیں اس حوالے سے لوگوں کو نچلی سطح تک آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت درج کرانےکا طریقہ کار بہت طویل ہے جسے آسان بنایا جانا چاہیے۔
کمیٹی رکن ناز بلوچ نے کہا کہ انکے نام سے بہت سارے فیس بک پیجز چل رہے ہیں جن سے ان کا واسطہ نہیں اور ان جعلی پیجز پر لاکھوں فالوورز بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شکایات کے لیے علیحدہ اور زیادہ کال سینٹر قائم ہونا چاہیئیں۔
ایف آئی حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے اس وقت ایک سو 14 افراد سائبر ونگ میں کام کررہے ہیں جبکہ جلد مزید4 سو 7 اسامیوں پر بھرتی مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے میں 4 سو 6 پوسٹوں پر 25 فیصد خواتین کو شامل کیا گیا ہے ۔
چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) عامر عظیم باجوہ نے کمیٹی کو بتایا کہ جعلی اکاونٹس اور دیگر شکایات کے لیے پی ٹی اے کا یو اے این نمبر موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک پی ٹی اے نے نفرت انگیر مواد اپ لوڈ کرنے والی ایک ہزار 6 سو 84 ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کیے ہیں۔
کمیٹی رکن زین قریشی نے تجویز دی کہ شکایات کا ٹریکنگ نظام بنایا جانا چاہے، آئن لائن پورٹل بنایا جائے جہاں آن لائن ٹریکنگ بھی ہو۔
سیکرٹری وزارت آئی ٹی معروف افضل نے بتایا کہ وزارت اس وقت سائبر سیکورٹی کے لیے نیشنل سرٹ کے لیے کام کررہی ہے،تمام اداروں کی سرٹس ہونگی جو نیشنل سرٹ کے ساتھ منسلک ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی پالیسی تشکیل دیتی ہے،پی ٹی اے کابینہ ڈویژن کے تابع ہے، ایف آئی اے بھی ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں لیکن سائبر کرائم ایکٹ میں ہر ادارے کا کردار مختص کیا گیا ہے۔
ممبر ٹیلی کام مدثر حسین نے بتایا کہ پی ٹی اے اور ایف آئی اے کا اپنا اپنا مینڈیٹ ہے، پی ٹی اے خود سے ایف آئی اے کو شکایت ریفر نہیں کرسکتا،شکایت کے لیے مدعی کا ہونا بہت ضروری ہے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی موبائل فون کمپنیوں کے لائسنسز کی تجدید سے متعلق بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنس کا معاملہ مکمل ہوگیا ہے کل کابینہ میں منظوری کی توقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8820 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4542 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2444 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2083 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1888 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C