فیصل آباد: یتیم بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
👁️ 59 بار دیکھا گیا
فیصل آباد: یتیم بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
فیصل آباد (ڈیلی اردو) تھانہ صدر کے علاقے میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں چودہ سالہ بچے سے زیادتی کے بعد اسے قتل کرکے لاش جلانے والے دو ملزمان اور ان کے دو ساتھیوں سیمت چار ملزمان ہلاک ہوگئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پولیس نے چودہ سالہ یتیم بچے زین کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کو جلانے والے ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گذشتہ رات پولیس ملزمان سجاد اور اللہ دتہ کو ہتھیاروں کی برآمد گی کیلیے لے کر جارہی تھی کہ بائی پاس کے قریب چھ سے آٹھ مسلح افراد نے گرفتارملزمان کو چھڑوانے کیلیے پولیس پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی فائرنگ کی،دوطرفہ فائرنگ رکنے پر چار افراد مردہ حالت میں پائے گئے،مرنے والوں میں بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان سجاد اور اللہ دتہ بھی شامل تھے،دیگر دو ہلاک افراد کی شناخت عابد اور خالد کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے عابد اکتالیس جبکہ خالد تینتالیس ڈکیتی و رہزنی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے،ملزمان دوران ڈکیتی خواتین کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتے تھے۔
دوسری جانب پولیس نے گزشتہ رات مبینہ پولیس مقابلے ہلاک ہونے والے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق چار موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق آلہ قتل برآمد گی سے واپسی پر ملزمان کے ساتھیوں نے حملہ کیا،فائرنگ سے گرفتار دو ملزمان اور ان کے دو ساتھی ہلاک ہوئے،ملزمان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C