قبرص کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی ختم، ترکی ناراض
👁️ 77 بار دیکھا گیا
قبرص کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی ختم، ترکی ناراض
نکوسیا (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/ اے ایف پی) قبرص نے ہتھیاروں کی فروخت پر مکمل پابندی ختم کرنے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ دوسری جانب ترکی نے کہا ہے کہ امریکہ اس فیصلے پر نظرثانی کرے۔
امریکہ نے جمعے کے روز قبرص پر 35 برس قبل عائد کردہ پابندی مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکی ہتھیاروں کی فراہمی روسی بحری جہازوں کی قبرص کی بندرگاہوں تک رسائی روکے جانے سے مشروط ہے۔
قبرص نے ہفتے کے روز امریکی ہتھیاروں کی پابندی مکمل طور پر اٹھائے جانے کو ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ قبرص کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے مابین تیزی سے فروغ پاتے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں استحکام کو تقویت ملے گی۔
قبرس کے صدر نیکوس آناستاسیادیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین اور ڈیموکریٹ سیاست دان رابرٹ مینینڈز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ پابندی ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ترکی نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔ ترک وزارت خارجہ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ انقرہ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے قبرص امن معاہدے کو نقصان پہنچے گا، جزیرے پر ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو جائے گی اور علاقائی عدم استحکام پیدا ہو گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ قبرص مالی سال 2023 کے لیے امریکہ کی ’دفاعی سامان کی درآمدات، دوبارہ برآمدات اور منتقلی کی اجازت دینے کی شرائط پر پورا اترتا‘ ہے۔
امریکہ سالانہ بنیادوں پر اس بات کا جائزہ لے گا کہ آیا قبرص پابندی اٹھائے جانے کی شرائط پر عمل پیرا ہے یا نہیں، جس میں منی لانڈرنگ کے خلاف ضوابط پر عمل درآمد اور روسی فوجی جہازوں کو ایندھن بھرنے اور سروسنگ کے لیے بندرگاہوں تک رسائی سے روکنا شامل ہے۔
قبرص نے یوکرین پر حملے کے بعد مارچ کے اوائل میں روسی جنگی جہازوں کو اپنی بندرگاہوں کے استعمال سے روک دیا تھا۔
یہ شرائط ’مشرقی بحیرہ روم کی سلامتی اور توانائی شراکت داری ایکٹ‘ میں درج ہیں جسے امریکی کانگریس نے سن 2019 میں منظور کیا تھا۔
اس ایکٹ میں حال ہی میں دریافت ہونے والے آف شور گیس کے ذخائر کے حوالے سے یونان، قبرص اور اسرائیل کے درمیان قریبی تعلقات کے لیے امریکی حمایت بھی شامل ہے۔
امریکہ نے یہ پابندی سن 1987 میں عائد کی تھی جس کا مقصد اس جزیرے کو ہتھیاروں کی ممکنہ دوڑ سے روکنا اور امن مذاکرات کو بچانا تھا۔ قبرص سن 1974 سے منقسم ہے جب یونان سے اتحاد کے لیے ہونے والی بغاوت کے بعد ترک فوجیں قبرص میں داخل ہو گئی تھی۔
امریکی ہتھیاروں تک رسائی پر پابندی کے بعد قبرص نے روس کی طرف رخ کیا اور ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر، T-80 ٹینک اور Tor-M1 اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم خریدے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C