قطر: دوحہ میں افغان طالبان وفد کی زلمے خلیل زاد اور قطری وزیر خارجہ سے ملاقات
👁️ 77 بار دیکھا گیا
قطر: دوحہ میں افغان طالبان وفد کی زلمے خلیل زاد اور قطری وزیر خارجہ سے ملاقات
دوحہ (ڈیلی اردو) قطر میں طالبان نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور قطری وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں امن مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ملا برادر کی قیادت میں قطر دفتر کے طالبان وفد نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور قطر کے وزیر خارجہ سے دوحہ میں ملاقات کی۔
نن ماښام د اسلامي امارت سیاسي مرستیال محترم ملا برادر اخند،محترم ملا محمد فاضل مظلوم،محترم ملاخیرالله خیرخواه اومحترم مولوي امیرخان متقي، دقطر له خارجه وزیر او ډاکټر زلمي خلیلزاد سره ناسته درلوده ، دمذاکراتو د نتایجو او بعدي اقداماتو په اړه یې په ځینو مهمو موضوعاتوبحث وکړ.
— Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) February 9, 2020
ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں امن مذاکرات اور اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان نیوز ایجنسی خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ‘ملا محمد فاضل، ملا خیراللہ خیرخوا اور مولوی امیر خان متقی سمیت طالبان کی دیگر سینئر قیادت ملاقات میں موجود تھی’۔
خلیلزاد او طالب پلاوی د سولې په مهمو ټکو خبرې کړيhttps://t.co/VsCr93rB7X pic.twitter.com/qI04YzTF1k
— Khaama Press (KP) (@khaama) February 10, 2020
ان کا کہنا تھا کہ امریکی نمائندے سے ملاقات کے دوران قطر کے وزیرخارجہ بھی موجود تھے۔
سہیل شاہین کے مطابق اجلاس کے شرکا نے امن عمل سمیت مستقبل میں لیے جانے والے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان 2018 میں براہ راست مذاکرات شروع ہوگئے تھے اور اب تک امن مذاکرات کے 11 دور ہوچکے ہیں۔
قطر میں امریکی نمائندے سے ملاقات کے حوالے سے ٹویٹر میں اپنے بیان میں طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ‘گزشتہ شام کو امارت اسلامی افغانستان کے نائب سیاسی امور ملا برادر اخوند، ملا محمد فضل، ملا خیراللہ خیرخوا اور مولوی امیر خان متقی کی قطر کے وزیرخارجہ اور زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘مذاکرات کے نتائج اور اس کے بعد کارروائیوں کے حوالے سے چند اہم امور پر بات کی گئی’۔
یاد رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد امن مذاکرات اور معاہدوں کے لیے 2 فروری کو کابل پہنچے تھے جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی تھی۔
افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی نمائندے نے اشرف غنی کو بتایا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی مگر وہ طالبان سے تنازع کو کم کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے پر پہنچ جائیں گے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس میں کتنا وقت لگے گا۔
زلمے خلیل زاد نے دورہ افغانستان سے قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت متعدد حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
پاکستان میں امریکی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا تھا کہ ‘زلمے خلیل زاد نے تشدد کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جس کے ذریعے امریکا-طالبان معاہدے، انٹرا افغان مذاکرات اور مستحکم امن کے لیے جامع اور مستقل جنگ بندی کی راہیں کھلیں گی’۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد طالبان کو حملے کم کرنے کے لیے معاہدے پر پاکستان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے آئے تھے جو 18 سال سے افغانستان میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے امن معاہدے کی جانب پہلا قدم ہے۔
پاکستان کے وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے طالبان کے ساتھ فوری امن معاہدے کی حمایت کی ہے اور تشدد کو کم کرنے کی واشنگٹن کے مطالبے کو دوہرایا ہے تاہم افغان فوج اور اس کے امریکی اتحادیوں کی جانب سے تشدد نے تشویش پیدا کردی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان تقریباً ایک سال سے جاری مذاکرات ستمبر 2019 میں اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوگئے تھے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کی جانب سے مبینہ تشدد کو جواز بناتے ہوئے اس عمل کو ‘مردہ’ قرار دے دیا تھا۔
گزشتہ ماہ طالبان ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے 7 سے 10 روز کے مختصر سیز فائر کی پیشکش کی ہے تاکہ معاہدہ کیا جاسکے تاہم اس پیشکش کی تفصیلات کے حوالے سے دونوں جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C