لاپتہ افراد پر بات ہو سکتی ہے، دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے، رانا ثناءاللہ
👁️ 154 بار دیکھا گیا
لاپتہ افراد پر بات ہو سکتی ہے، دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے، رانا ثناءاللہ
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان پاکستان کے وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور لاپتہ افراد کے معاملے پر بات ہو سکتی ہے، تاہم دہشت گردی ہر صورت ناقابلِ قبول ہے۔
یہ بیان انہوں نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران دیا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل صرف ماضی پر افسوس کرنے سے حل نہیں ہوں گے بلکہ ان سے سبق سیکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے بلوچستان کے دو بڑے چیلنجز سیاسی شکایات اور دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں الگ الگ طریقوں سے حل کیا جانا چاہیے، ایک ہی طریقے سے کوشش کرنا غلطی ہوگی۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر ان کے اہلِ خانہ کے سامنے قتل کرنا دہشت گردی ہے اور جعفر ایکسپریس پر حملے کے دن بھارتی میڈیا نے جشن منایا، اس طرح کے تمام واقعات میں بھارت ملوث ہے۔
مشیرِ وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی انجینئرنگ یا انتخابات سے متعلق تحفظات پر بات چیت ممکن ہے اور تعلیم، سڑکوں اور ترقی کے بدلے ہتھیار ڈالنے کی صورت میں مذاکرات بھی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ریاست کی بقا دہشت گرد عناصر کے خاتمے میں ہے اور نواز شریف کا مؤقف ہے کہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ ان کے بقول، اگر پاکستان مضبوط ہوگا تو بلوچستان بھی مضبوط ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C