لاہور ہائیکورٹ: القاعدہ کا سزا یافتہ مجرم دہشتگردی کے الزام سے بری
👁️ 75 بار دیکھا گیا
لاہور ہائیکورٹ: القاعدہ کا سزا یافتہ مجرم دہشتگردی کے الزام سے بری
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور ہائیکورٹ نے دھماکا خیزمواد رکھنے اور القاعدہ سے تعلق کے الزام میں سزا پانے والے شہری کو بری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔
عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں گواہوں کے بیانات میں اختلاف سے شکوک پیدا ہوگئے ہیں، ریڈ کرنے والی پارٹی میں 5 لوگ تھے تو فرار ملزمان کے پیچھے کیوں نہیں بھاگے؟
فیصلے کے مطابق ایف آئی آر کی کہانی بنانے والے نے گرینیڈ کا نمبر نہیں دیا، اس لیے بم ریکوری مشکوک ہے۔
فیصلے کے مطابق ملزم کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ یاسر کو نامعلوم افراد نے اٹھایا، والد نے مئی 2015 میں مقدمہ درج کرایا، معاملے پر جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم ہوا اور 20 مئی 2015 کو رپورٹ طلب کی گئی، پولیس نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے یاسر پر بم کا جھوٹا کیس بنایا۔
اس حوالے سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مطابق ملزم کی والد کی جانب سے مسنگ رپورٹ کا نکتہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جے آئی ٹی کو انکوائری سونپی گئی تو پولیس کے پاس جھوٹا کیس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔
خیال رہے کہ یاسراورنگزیب کو لاہور کے لاری اڈا سے سی ٹی ڈی نےگرفتار کیا تھا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق یاسر کے 2 ساتھی القاعدہ کے کمانڈر اسد اور مبشر لاری اڈے سے فرار ہوگئے تھے۔
یاسر اورنگزیب کو انسداد دہشتگردی عدالت سے نومبر 2015 میں 28 سال کی سزا ہوئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C