لبنان: اسرائیلی حملے میں دو افراد ہلاک، جنگ بندی پر کشیدگی برقرار
👁️ 239 بار دیکھا گیا
لبنان: اسرائیلی حملے میں دو افراد ہلاک، جنگ بندی پر کشیدگی برقرار
بیروت/یروشلم (ڈیلی اردو) لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں الطیر میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے اس سے ایک روز قبل ’حزب اللہ کی جاری سرگرمیوں‘ کا حوالہ دیتے ہوئے شہریوں کو دریائے لیطانی سے دور رہنے کی وارننگ جاری کی تھی۔
16 اپریل کو لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ واشنگٹن میں سفارتی سطح پر مذاکرات بھی متوقع ہیں۔ تاہم دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ایسی گاڑی کو نشانہ بنایا جو اس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے لیے خطرہ بن رہی تھی۔ بیان کے مطابق مذکورہ گاڑی ایک ایسے مقام سے نکلی تھی جسے ’حزب اللہ کے زیر استعمال فوجی تنصیب‘ قرار دیا گیا، اور اس میں سوار افراد نے اسرائیلی فورسز کی ’فارورڈ ڈیفنس لائن‘ عبور کر کے خطرہ پیدا کیا۔
اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے مطابق اس کارروائی میں گاڑی کے ساتھ اُس عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں سے گاڑیاں روانہ ہوئی تھیں۔ بعد ازاں اطلاعات ملیں کہ حملے میں دو صحافی زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ وہ صحافیوں کو نشانہ نہیں بناتی اور واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیموں کو علاقے تک رسائی سے نہیں روکا جا رہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر میں دھماکا اور آگ، ایران کا سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، گوادر میں آئی ای ڈی دھماکے سے میجر بھی ہلاک
19/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26385 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15622 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11916 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9270 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7527 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5478 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C