لبنان سے اسرائیل پر حزب اللہ کے حملوں میں تیزی
👁️ 76 بار دیکھا گیا
لبنان سے اسرائیل پر حزب اللہ کے حملوں میں تیزی
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ نے جمعرات کو جنوبی لبنان سے اسرائیل پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی، جہاں اسرائیلی بمباری سے اس کے سات جنگجو، جن میں ایک ایلیٹ یونٹ کے ارکان بھی شامل تھے، ہلاک ہو گئے۔
7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں اضافہ ہوا ہے، جس میں بنیادی طور پر اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ تحریک فلسطینی گروپوں کے ساتھ شامل ہیں۔ ان جھڑپوں نے وسیع تر تصادم کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر 20 سے زیادہ حملے کیے ہیں جن میں جانی نقصان کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر (چھ میل) کے فاصلے پر، شمالی اسرائیل کے شہر صفد کے قریب، اسرائیلی فوجی اڈے Ein Zeitim پر 48 کاٹوشا راکٹ فائر کیے۔
گزشتہ ماہ شروع ہونے والے تشدد کے بعد سے یہ حملہ حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل پر بظاہر اب تک کا سب سے بڑا راکٹ حملہ تھا۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایک اسرائیلی سرحدی پوزیشن پر برقان نامی دو بھاری راکٹ بھی فائر کیے۔
ادھراسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل پر فائرنگ کے جواب میں اس کے ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ”دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے‘‘ کے ساتھ ساتھ راکٹ لانچ کرنے کے مقامات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
کل جمعرات کو فائرنگ کا یہ تبادلہ اس وقت ہوا جب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ سے ملاقات کی۔ ایرانی نیوز ایجنسی نور کے مطابق امیر عبداللہ، جنہوں نے بدھ کے روز خبردار کیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ پھیل بھی سکتی ہے، بعد ازاں بیروت سے دوحہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
ایران نے، جو حماس اور حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے، سات اکتوبر کے حماس کے حملوں پر خوشی کا اظہار کیا تھا لیکن ان میں اپنے براہ راست ملوث ہونے سے انکار بھی کیا تھا۔ اے ایف پی کے اعداد وشمار کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین تشدد سے لبنان میں کم از کم 109 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر حزب اللہ کے جنگجو تھے۔ ان مرنے والوں میں سے کم از کم 14 عام شہریوں میں سے تین صحافی تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3617 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C