لندن: ایرانی حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان تصادم
👁️ 116 بار دیکھا گیا
لندن: ایرانی حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان تصادم
لندن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایرانی حکومت کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ برطانوی پولیس کے مطابق ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے حوالے سے لندن میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ایرانی حکام کے حامیوں اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
میٹروپولیٹن پولیس فورس کا کہنا ہے کہ حکام کو جمعے کی شام مغربی لندن کے علاقے ویمبلے میں ایک مقام پر ‘بدنظمی کی اطلاعات‘ کی موصول ہوئیں، جہاں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق تقریب کے مقام کے باہر ایرانی حکومت مخالف مظاہرین جمع ہوگئے اور جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
لندن کی میٹروپولیٹن فورس نے بتایا کہ ایک شخص کو پرتشدد بدنظمی پھیلانے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چار افراد کو ہسپتال لے جایا گیا، تاہم ان کو لگنے والے زخم جان لیوا نہیں ہیں۔
پولیس نے وہاں جمع ہونے والوں کو منتشر ہونے کا حکم دیا اور آج ہفتہ 25 مئی کو کہا کہ سوشل میڈیا پر دستیاب فوٹیج اور دیگر شواہد کی جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا مزید جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے یا نہیں۔
ایران کی سخت گیر اسلامی حکومت کے ایک اہم ستون ابراہیم رئیسی اتوار 19 مئی کو ملک کے شمال مغربی پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثے میں ملک کے وزیر خارجہ اور 7 دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے۔
رئیسی کو جمعرات کے روز ایرانی شہر مشہد میں سپرد خاک کیا گیا۔
کچھ ایرانی تارکین وطن نے رئیسی کی موت کا خیر مقدم کیا ہے۔ لندن ایک بڑی ایرانی آبادی کا گھر ہے، جن میں سے زیادہ تر 1979 میں ملک کے اسلامی انقلاب کے بعد کے سالوں میں ملک چھوڑ کر وہاں منتقل ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26268 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C