05/February/2024

لوئر دیر میں بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار ہلاک، دوسرا شدید زخمی

👁️ 30 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لوئر دیر میں بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار ہلاک، دوسرا شدید زخمی

لوئر دیر میں بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار ہلاک، دوسرا شدید زخمی

لوئر دیر (نمائندہ ڈیلی ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ایک دھماکے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ بروز سواموار کو شگوکش کے علاقے میں دریائے پنجگورہ کے مقامی میں اس وقت پیش آیا جب ایک بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے میں مصروف تھے۔

حکام کے مطابق سبز علی بم ناکارہ بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

اس واقعے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اور اہلکار اجمل شدید زخمی بھی ہوا ہے جنہیں مقامی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C