01/September/2026

لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

👁️ 64 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع لکی مروت میں تھانہ سٹی کی حدود شاہ حسن خیل میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

 

پولیس کے مطابق کارروائی رات کے وقت خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس میں ڈی ایس پی لکی مروت، ایس ایچ او سٹی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک دہشتگرد کی شناخت مبشر ولد اسلم خان کے نام سے ہوئی ہے، جو سی ٹی ڈی بنوں کو قتل، اقدام قتل، دہشتگردی اور بم دھماکوں سمیت 4 مقدمات میں مطلوب تھا۔

 

دوسرے ہلاک دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ کارروائی کے بعد علاقے میں مزید سرچ اور کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

 

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کارروائی میں حصہ لینے والی لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C