لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن اور پولیس چوکی پر حملہ
👁️ 41 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن اور پولیس چوکی پر حملہ
لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے چوکی ریسکیو 15 گنڈی چوک اور تھانہ پیزو پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ’ڈان نیوز‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق حبیب نے بتایا کہ چوکی 15 گنڈی چوک کے پولیس اہلکاروں نے 6 دہشتگردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہی انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی تھی، پولیس نے دہشت گردوں کو مورچہ زن ہونے کا موقع نہیں دیا جس سے وہ بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
دوسری جانب تھانہ درہ پیزو پر بھی نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی، پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہی ہوا۔
ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب نے پولیس جوانوں کو حملہ ناکام بنانے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لکی مروت پولیس ایک پیشہ آور، دلیر فورس ہے جس نے ہمیشہ کٹھن حالات میں فرنٹ لائن پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم حالات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں نے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اغوا کر لیے
25/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C