06/April/2024

لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک، ایک شدید زخمی

👁️ 38 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک، ایک شدید زخمی

لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک، ایک شدید زخمی

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں منجیولا چوک کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے اس تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے جنھیں فوری طور پر نورنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈی ایس پی گُل محمد اور کانسٹیبل نسیم گُل ہلاک ہو گئے جبکہ کانسٹیبل فاروق شدید زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔‘ تاہم اب تک کسی بھی دہشت گرد کی گرفتاری سے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C