لکی مروت میں پولیس چوکی منجی والہ پر دہشتگردوں کا حملہ
👁️ 37 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چوکی منجی والہ پر دہشتگردوں کا حملہ
لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی منجیوالہ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے لکی مروت پولیس چوکی پر حملہ کیا جب کہ جوابی فائرنگ کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) لکی مروت طارق حبیب کے مطابق دو طرفہ فائرنگ میں بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیاگیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دہشت گردوں کو مورچہ زن ہونے کا موقعہ نہیں دیا جس سے وہ بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
ڈی پی او نے منجیوالہ کےعوام کاپولیس کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پرشکریہ ادا کیا۔
گذشتہ ماہ بھی خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا تھا ،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے تھے۔
اس سے قبل ضلع لکی مروت پولیس نے ہیبت علی خان شہید پولیس اسٹیشن درہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9172 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5250 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C