لکی مروت میں گولیوں سے چھلنی تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
👁️ 134 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں گولیوں سے چھلنی تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
لکی مروت (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں سے گولیوں سے چھلنی تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ گمبیلا کی حدود میں واقع علاقے شاگئی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔
پولیس کے مطابق اسی طرح تھانہ غزنی خیل کی حدود میں عصمت آباد کے قریب کھیتوں سے بھی ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو کہاں اور کس وجہ سے قتل کیا گیا، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مقتولین کی شناخت کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ لاشوں کی شناخت اور قتل میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا، نائب صدر جے ڈی وینس
09/August/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈکاپٹر حملہ، 3 شہری زخمی
09/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خطے کا نیا طاقتور دفاعی اتحاد؟ ترکی نے اہم راز کھول دیا
09/August/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم بھی ہلاک
09/August/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع، بڑے پیمانے پر جنگ کا خطرہ بڑھ گیا
09/August/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
08/August/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 21658 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 12832 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9026 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4921 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4663 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4570 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C