لکی مروت میں گیس پائپ لائن تباہ، سوات میں دستی بم دھماکہ
👁️ 271 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں گیس پائپ لائن تباہ، سوات میں دستی بم دھماکہ
سوات/لکی مروت (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں عسکریت پسندوں نے گیس کی مین سپلائی لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود بھانہ منجیوالا کے قریب پیش آیا، جہاں عسکریت پسندوں نے ٹی بی ایس اور گیس ترسیلی لائن کو نشانہ بنایا۔
دھماکے کے نتیجے میں بڑی مقدار میں گیس کا اخراج شروع ہو گیا جبکہ پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے شعلے دور دور تک دکھائی دیے۔
واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہزاروں گھروں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔
سوات
دوسری جانب ضلع سوات کے علاقے کبل میں دستی بم پھٹنے سے ایک بچہ ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق بچے کھیل کے دوران زنگ آلود ہینڈ گرنیڈ سے کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔ ہلاک بچے کی لاش اور زخمی بچے کو فوری طور پر کبل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C