ماضی میں دہشت گردوں سے لڑنے والی فورس غیر تربیت یافتہ تھی، مجسن نقوی
👁️ 230 بار دیکھا گیا
ماضی میں دہشت گردوں سے لڑنے والی فورس غیر تربیت یافتہ تھی، مجسن نقوی
اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ماضی میں دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے جو فورس موجود تھی، اسے مطلوبہ تربیت حاصل نہیں تھی، تاہم اب حالات کے مطابق جدید تربیت اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کی لہر سے نمٹنے کے لیے ایک مؤثر اور پیشہ ور فورس ناگزیر تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی سہولیات سے نہ صرف مقامی بلکہ باہر سے آنے والے جوان اور افسران بھی تربیت حاصل کریں گے۔
بعد ازاں اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کی نئی جیل آئندہ دو ماہ میں مکمل ہو جائے گی، جہاں آنکھوں کے علاج سمیت تمام بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ عمران خان کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی ہے، اس لیے جیل مکمل ہونے پر انہیں اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی اور انہیں نوجوان اہلکاروں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں ٹریفک پولیس اور ڈرائیونگ لائسنس کے نظام میں بھی اصلاحات کی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C