متنازع ٹویٹس کیس: معروف وکیل ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار
👁️ 653 بار دیکھا گیا
متنازع ٹویٹس کیس: معروف وکیل ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) متنازع ٹویٹس کے مقدمے میں سماجی کارکن و معروف وکیل ایمان مزاری کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ایک عدالت نے بدھ کو ایمان مزاری اور ان کے شوہر وکیل ہادی علی چٹھہ کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی اور ہادی علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، جس کے بعد عدالت سے نکلتے ہی انھیں گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اس عدالتی حکمنامے کے بعد جیسے ہی سماعت کے بعد وہ کمرہ عدالت سے باہر نکلے تو انھیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے اہلکاروں نے ہتھکڑی لگا کر گرفتار کرلیا۔
دونوں ملزمان پر یہ الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لسانی بنیادوں پر تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لاپتہ افراد کے معاملات کی ذمہ داری سکیورٹی فورسز پر عائد کی تھی۔ یہ مقدمہ الیکٹرانک کرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کی دفعات 9، 10، 11 اور 26 کے تحت درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 30 ستمبر کو جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف ان کی غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف سات صفحات پر مشتمل چالان جمع کرایا تھا، چالان میں پراسیکیوشن کے چار گواہان کی فہرست بھی شامل تھی۔
چاروں گواہان این سی سی آئی اے کے ملازم ہیں، چالان میں ایمان مزاری کے مختلف ٹوئٹس کا متن بھی درج تھا۔
چالان میں کہا گیا تھا کہ ایمان مزاری کی ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ یعنی انھیں مزید آگے پھیلایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3433 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C