27/February/2024

مردان میں جھڑپ: ایس پی پولیس اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مردان میں جھڑپ: ایس پی پولیس اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

مردان میں جھڑپ: ایس پی پولیس اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی ڈبلیو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تعینات ایک پولیس اہلکار ہدایت اللہ نے بتایا ہے کہ منگل یعنی آج، علی الصبح پولیس نے ضلع مردان میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو مطلوب اراکین مارے گئے۔

ہدایت اللہ نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کی قیادت کرنے والے سپرنٹنڈنٹ اعجاز خان آفتاب بھی ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ان کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد جو چھاپے کے دوران مارے گئے، سکیورٹی فورسز پر ہونے والے 20 سے زائد حملوں میں مبینہ طور پر ملوث تھے اور اس حوالے سے پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس حکام نے ایسی کوئی معلومات فراہم کرنے جن سے ان کی گرفتاری میں مدد مل سکتی، کے عوض انعام کی رقم کا اعلان بھی کیا تھا۔

ٹی ٹی پی کی جانب سے افغانستان سے متصل پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C