مردان میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شدید زخمی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
مردان میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شدید زخمی
مردان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی کے علاقے پیر صدی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
صدر سرکل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) خالد خان کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کی شناخت زوہار قیوم کے نام سے کی۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ورکرز صوبے میں جاری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حصے کے طور پر قطرے پلانے کے لیے ایک گھر میں داخل ہونے والے تھے۔
خالد خان نے مزید کہا کہ پولیس واقعے کے فوراً بعد جائے وقوع پر پہنچی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
دریں اثنا ضلعی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر عمران خان یوسفزئی نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس ریفر کردیا گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز قبائلی ضلع خیبر میں بھی پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیو ورکر اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔
کچھ روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے سب ڈویژن بیٹنی میں بھی پولیو آبزرور کو ذبح کردیا گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ آزاد خیل بیٹنی اسماعیل خان نے بتایا کہ غنی اللہ گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگیا تھا۔ بعد ازاں اسکی ذبح شدہ لاش ملی۔
آج کا حملہ مردان کی ہی تحصیل کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 کے زخمی ہونے کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے۔
جنوری میں خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم حملہ آوروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیو ورکر جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4614 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2127 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C