مسلح افواج ہمیشہ پاکستان پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
👁️ 118 بار دیکھا گیا
مسلح افواج ہمیشہ پاکستان پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اسلام آباد (ڈیلی اردو) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مضبوط اور عوام دوست پولیس داخلی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ قانون و امن کا نفاذ پولیس کی ایک مقدس ذمہ داری ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس سروس آف پاکستان کے افسران سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈمی پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کمانڈنٹ اکیڈمی نے پُرتپاک استقبال کیا، جبکہ مستعد پولیس دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے پولیس کے ہلاک اہلکاروں کی یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، اور فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی، جرائم اور سکیورٹی چیلنجز کے خلاف جدوجہد میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے آئی جیز، ایڈیشنل آئی جیز اور دیگر سینئر پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے بین الاداراتی تعاون اور جدید پولیسنگ کے نظام کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے عوامی اعتماد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور عوام دوست پولیس داخلی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ قانون و امن کا مؤثر نفاذ پولیس کی ایک اہم اور مقدس ذمہ داری ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہمیشہ پاکستان پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی اور ملک کے امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4897 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C