25/January/2024

ملاکنڈ ڈویژن: سخاکوٹ میں دہشت گردوں کا لیویز چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ، 3 اہلکار شدید زخمی

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ملاکنڈ ڈویژن: سخاکوٹ میں دہشت گردوں کا لیویز چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ، 3 اہلکار شدید زخمی

ملاکنڈ ڈویژن: سخاکوٹ میں دہشت گردوں کا لیویز چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ، 3 اہلکار شدید زخمی

سوات (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن میں لیویز فورس کے چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع مالاکنڈ کے نواحی علاقے خان گھڑی سخاکوٹ میں اس وقت پیش آیا جب لیویز اہلکار حسب معمول چیک پوسٹ میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تور پل خان گھڑی پھاٹک سخاکوٹ پر واقع لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں خالد، جمیل اور جاوید شدید زخمی ہوگئے۔ جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، زخمی اہلکاروں کو درگئی سے پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کے بعد لیویز کے دستے جائے وقوع پہنچ گئے اور پورے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

ریجنل پولیس افسر (آر پی او) مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C