مکہ میں شدید گرمی کے سبب 600 عازمین حج ہلاک، ہزاروں متاثر
👁️ 75 بار دیکھا گیا
مکہ میں شدید گرمی کے سبب 600 عازمین حج ہلاک، ہزاروں متاثر
مکہ المکرمہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) مکہ المکرمہ میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا اور حکام کے مطابق کم از کم چھ سو عازمین حج ہلاک ہو گئے۔ سعودی حکام کے مطابق گرمی سے متاثرہ دو ہزار سے زائد افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق حج کے دوران اب تک کم از کم 580 عازمین کی موت ہو چکی ہے۔ اس بار حج کے دوران مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا، جو اس برس شدید گرمی میں حج کی سنگین نوعیت کی نشاندہی کرتا ہے۔
دو عرب سفارت کاروں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مرنے والوں میں سے کم از کم 323 مصری شہری ہیں، جو بیشتر شدید گرمی سے ہونے والی بیماریوں کا شکار ہو گئے تھے۔
ایک عرب سفارت کار نے بتایا کہ ”وہ تمام (مصری) گرمی کی وجہ سے ہلاک ہوئے، سوائے ایک شخص کے جو ایک معمولی ہجوم کی زد میں آ کر کچلنے کے دوران مہلک زخموں سے متاثر ہوا تھا۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد مکہ کے المعیسم محلے میں واقع ہسپتال کے مردہ خانے سے آنے والے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔
اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک متعدد ممالک کے 577 عازمین حج کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
سفارت کاروں نے بتایا کہ المعیسم کے مردہ خانے میں، جو مکہ کے سب سے بڑے میں سے ایک ہے، میں کل 550 کی لاشیں جمع دیکھی گئیں۔
سب سے زیادہ مصری شہری ہلاک
اس سے پہلے منگل کے روز مصر کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ حج کے دوران لاپتہ ہونے والے مصری شہریوں کو تلاش کرنے میں قاہرہ سعودی حکام کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ ”ایک خاص تعداد میں اموات واقع ہوئی ہیں ”، تاہم اس نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان میں سے بیشتر متاثرین مصری ہیں۔
سفارت کاروں نے بتایا کہ اس برس حج کے دوران اردن کے کم از کم 60 شہری بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد منگل کے روز عمان کی جانب سے دیے گئے سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اب تک کم سے کم پانچ کشمیری خواتین بھی شدید گرمی کی وجہ سے ہلاک ہو چکی ہیں، جو حج ادا کرنے کے لیے مکہ پہنچی تھیں۔
گرمی سے ہزاروں حاجی متاثر
ادھر سعودی حکام نے اتوار کے روز کہا تھا کہ گرمی کے سبب مختلف عارضوں میں مبتلا ہونے والے 2,000 سے زائد حاجیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ لیکن اتوار کے بعد سے اس اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تازہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
گزشتہ ماہ شائع ہونے والی ایک سعودی تحقیق کے مطابق آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات حج پر بھی بہت تیزی سے پڑ رہے ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ جس علاقے میں مناسک حج ادا کی جاتی ہیں، وہاں ہر دہائی میں 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کی رفتار سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔
شدید گرمی کے دوران مناسک حج کی ادائیگی
خبر رساں ادارے اے ایف پی سے وابستہ صحافیوں کا کہنا ہے کہ پیر کے روز مکہ کے باہر منیٰ میں حجاج کو اپنے سروں پر پانی کی بوتلیں انڈیلتے ہوئے دیکھا گیا، جب کہ بہت سے رضاکار ٹھنڈا رہنے میں مدد کے لیے کولڈ ڈرنکس اور تیزی سے پگھلنے والی چاکلیٹ آئس کریم تقسیم کر رہے تھے۔
سعودی حکام نے عازمین کو دن کے گرم ترین اوقات میں چھتری استعمال کرنے، وافر مقدار میں پانی پینے اور سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
لیکن حج کے بہت سے مناسک بشمول سب سے اہم رکن وقوف عرفہ، جو ہفتے کے روز ہوئی تھی، دن کے وقت گھنٹوں باہر رہنا شامل ہے۔
حج کے دوران بعض زائرین نے سڑک کے کنارے بے حرکت افراد اور ایمبولینس گاڑیوں کو آتے جاتے دیکھا جو بسا اوقات کافی تعداد میں ہوتی تھیں۔
سعودی حکام کے مطابق اس سال تقریباً 1.8 ملین عازمین حج نے شرکت کی، جن میں سے 1.6 ملین کا تعلق بیرون ملک سے تھا۔
گزشتہ برس حج کے دوران مختلف ممالک کی جانب سے کم از کم 240 زائرین کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی، جن میں سے بیشتر کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر میں دھماکا اور آگ، ایران کا سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، گوادر میں آئی ای ڈی دھماکے سے میجر بھی ہلاک
19/October/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26383 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9268 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5475 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C