میانمار کے دارالحکومت ینگون کے جیل میں دھماکا، 8 افراد ہلاک، 10 زخمی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
میانمار کے دارالحکومت ینگون کے جیل میں دھماکا، 8 افراد ہلاک، 10 زخمی
ینگون (ڈیلی اردو) میانمار کے دارالحکومت ینگون میں قائم بدنام زمانہ انسین جیل میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق مقامی لوگوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جیل کے داخلی دروازے پر دو پارسل بمب پھٹے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں جیل کے عملے سیمت قیدیوں سے ملاقات کیلئے آنے والے 5 افراد شامل ہیں جبکہ دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسین جیل کا شمار میانمار کی بڑی جیل میں ہوتا ہے جس میں 10 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں اور ان میں سے اکثریت سیاسی قیدیوں کی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ابھی تک کسی بھی جماعت یا گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2795 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C