میجر جنرل آصف غفور نے مجھ پر ایم آئی کے ذریعے حملہ کرایا، مفتی کفایت اللہ کا دعویٰ
👁️ 81 بار دیکھا گیا
میجر جنرل آصف غفور نے مجھ پر ایم آئی کے ذریعے حملہ کرایا، مفتی کفایت اللہ کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ برس نومبر میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ان پر قاتلانہ حملہ کرایا تھا۔ خیال رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کی آئی ایس پی آر سے جی او سی اوکاڑہ کے طور پر پوسٹنگ ہو چکی ہے۔
سنسنی خیز انکشاف
مجھ پر حملہ آصف غفور نے کروایا تھا
جب آصف غفور پریس کانفرنس کرتا تھاتو #TV والےمجھ سےپوچھتے تھےتومیں دلائل سے #مزئن جواب دیتاتھااور سامنےوالےکوخاموش بھی کراتاتھا
تب آصف غفور نے ایبٹ آباد #MI والوکو کہہ دیاجس نےمجھ پر حملہ کیا#مفتی_کفایت_اللہ@GulBukhari pic.twitter.com/CypVeTENZK— حاجی میرزعلی خان #گرویک_حاجی (@WaziristanTige1) January 22, 2020
ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مفتی کفایت اللہ نے دعویٰ کیا کہ ان پر قاتلانہ حملہ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کرایا تھا۔
میرے لیے عہدے کوٸی معنی نہیں رکھتے نہ میری ذات کسی عہدے کی محتاج ہے
الحَمْدُ ِلله میں کل بھی جماعت کاادنٰی کارکن تھا ، اور آج بھی ہوں pic.twitter.com/ZXS87AHkLf— Mufti Kifayatullah (@TheMuftiKifayat) January 23, 2020
’انہوں نے حملہ اس لیے کرایا کیونکہ میں نے کئی بار ان کا سامنا کیا، سامنا سے مراد یہ نہیں کہ وہ میرے سامنے بیٹھے ہوتے تھے، آصف غفور کی پریس کانفرنس کے بعد رات کو ٹی وی ٹاک شو میں اینکر پوچھتا تھا کہ اس بات کا کیا جواب ہے؟ میں اس کا مدلل انداز میں جواب دیتا تھا اور سامنے والے کو خاموش کرا دیتا تھا۔ آخر وہ بھی انسان ہیں اور انسان تنگ ہو ہی جاتا ہے۔ اس لیے انہوں نے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) ایبٹ آباد والوں سے کہا کہ ذرا مفتی صاحب کی خبر لینا۔ انہوں نے پھر راستے میں روک کر رات کو مجھے مارا۔‘
مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ اس حملے کے بعد ان کی رائے تبدیل نہیں ہوئی۔ ان کی رائے پاک فوج کے خلاف نہیں ہوتی بلکہ فوج میں موجود دین بیزار لوگوں کے خلاف ہوتی ہے۔ وہ فوج میں ان طالع آزما لوگوں کے خلاف ہیں جو مارشل لا لگاتے ہیں اور میرے آئین کو روند دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ 26 اور 27 نومبر 2019 کی درمیانی شب جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ پر مانسہرہ انٹرچینج کے قریب قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ مفتی کفایت اللہ اور ان کے صاحبزادے پر حملہ کیا گیا۔ چند نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر دھاوا بولا اور کوئی گفتگو کئے بغیر دونوں پر بدترین تشدد کر کے فرار ہو گئے۔ حملے کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ کا ایک ہاتھ فریکچر ہوا اور جسم پر چوٹیں آئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C