نقل مکانی مسلط کی گئی، اب اسلام آباد جا کر امن کا حق مانگیں گے: خیبر امن جرگہ
👁️ 220 بار دیکھا گیا
نقل مکانی مسلط کی گئی، اب اسلام آباد جا کر امن کا حق مانگیں گے: خیبر امن جرگہ
پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی زیرِ نگرانی خیبر میں منعقدہ گرینڈ امن جرگے میں تیراہ کے متاثرین نے واضح کیا کہ وہ اپنے گھروں سے رضاکارانہ طور پر نہیں نکلے بلکہ انھیں جبری طور پر بے دخل کیا گیا۔
جرگے میں شریک عوام اور مشران نے متفقہ طور پر کہا کہ نقل مکانی ان پر مسلط کی گئی اور اس دوران انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیر اعلی کے دفتر سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جرگے کے شرکا نے تیراہ کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور ظلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد جانے سے قبل دیگر قبائلی اضلاع میں بھی مشاورتی جرگے منعقد کیے جائیں گے تاکہ اجتماعی رائے سامنے آ سکے، جس کے بعد ایک مشترکہ گرینڈ جرگہ حتمی لائحہ عمل طے کرے گا۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلے کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے اور اسلام آباد جا کر واضح طور پر کہا جائے گا کہ ایسے فیصلے نامنظور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے اور عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور دنیا کی دولت بھی ان کے ضمیر کا سودا نہیں کر سکتی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر رہی، تاہم ’رجیم چینج آپریشن‘ کے ذریعے بیرونی سازش کے تحت عمران خان کی حکومت کو ہٹایا گیا، جس کے بعد صوبے پر دوبارہ دہشت گردی مسلط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق صوبائی حکومت نے حالات کی خرابی پر پیشگی خبردار کیا تھا مگر ان خدشات کو جھوٹ اور پروپیگنڈا قرار دیا گیا اور وفاقی حکومت نے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے پہاڑوں تک پہنچنے کی اطلاع دی گئی مگر کوئی کارروائی نہ ہوئی، پھر بتایا گیا کہ وہ وادی میں اتر آئے ہیں لیکن کسی نے توجہ نہ دی۔ بعد ازاں دہشت گرد گھروں تک پہنچ گئے اور بندوق کی نوک پر کھانا لینے لگے۔ ان کے مطابق اصل سوال یہ ہے کہ دہشت گرد گھروں تک پہنچے کیسے اور انھیں روکنے والی فورسز کہاں تھیں۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ بعد میں گھروں پر ڈرون حملے شروع ہوئے، معصوم شہریوں کو دہشت گرد قرار دیا گیا، ایک بچی کو شہید کیا گیا اور احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کی گئی جس سے مزید جانیں ضائع ہوئیں۔ ان کے مطابق یہ اقدامات ملٹری آپریشن کا راستہ ہموار کرنے کے لیے کیے گئے۔
انھوں نے کہا کہ تیراہ میں آپریشن کے ذریعے عوام کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، حالانکہ علاقے میں برف باری متوقع تھی۔ بار بار منع کرنے کے باوجود لوگوں کو زبردستی بے گھر کیا گیا اور بعد میں پریس ریلیز کے ذریعے یہ تاثر دیا گیا کہ لوگ خود علاقہ چھوڑ رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اپنے ہی اداروں پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ قبائلی عوام پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں مگر ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قبائلی عوام دہشت گرد نہیں بلکہ غلط پالیسیاں دہشت گردی کو جنم دے رہی ہیں۔
انھوں نے واضح کیا کہ تیراہ متاثرین کے لیے چار ارب روپے صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے مختص کیے ہیں، حالانکہ یہ وفاق کی ذمہ داری تھی۔ ان کے مطابق سابقہ آپریشنز کے دوران وفاق نے بے گھر افراد کو چار لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہیں ہوا۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اب تک سات ارب روپے سے زائد ادا کر چکی ہے جبکہ آئی ڈی پیز کے 52 ارب روپے اور مجموعی طور پر صوبے کے 4758 ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں۔ انھوں نے اعلان کیا کہ متاثرین کے لیے چیف منسٹر ریلیف اکاؤنٹ کھولا جائے گا اور رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔
سہیل آفریدی نے بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی دعوت دی ہے جس میں وہ صوبے کے عوام کا مقدمہ پوری قوت سے پیش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ دیگر قبائلی اضلاع کے دورے بھی کریں گے کیونکہ قبائل نے پاکستان کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک خاص مائنڈ سیٹ ان کے وزیرِ اعلیٰ بننے سے ناخوش ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ قبائل قومی دھارے میں آئیں، حالانکہ قبائلی عوام تعلیم یافتہ، محبِ وطن اور آئین و قانون کے پابند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔‘
آخر میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’صوبائی حکومت ان واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اور شہداء کے لواحقین کے غم میں شریک ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4897 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C