نوشہرہ اور چارسدہ میں شدت پسندوں کے حملے، اے ایس آئی ہلاک، سب انسپکٹر شدید زخمی
👁️ 54 بار دیکھا گیا
نوشہرہ اور چارسدہ میں شدت پسندوں کے حملے، اے ایس آئی ہلاک، سب انسپکٹر شدید زخمی
نوشہرہ + چارسدہ (نمائندگان ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر شدت پسندوں کے حملے جاری، نوشہرہ اور چارسدہ میں دو مختلف واقعات میں ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق، نوشہرہ کے علاقے خشکی روڈ پر نامعلوم شدت پسندوں نے پولیس اے ایس آئی الیاس خان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے دوران ان کی گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسری جانب، چارسدہ کے عمرزئی بازار میں شدت پسندوں نے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر محمد سلمان پر حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی افسر کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، تاہم تشویشناک حالت کے باعث انہیں پشاور ریفر کر دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے دونوں واقعات کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C