نوپور شرما کے قتل کے ارادے سے سرحد پار کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار، بھارتی پولیس کا دعویٰ
👁️ 70 بار دیکھا گیا
نوپور شرما کے قتل کے ارادے سے سرحد پار کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار، بھارتی پولیس کا دعویٰ
نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈیا کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر انڈیا کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان ’نوپور شرما کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے‘ بین الاقوامی سرحد عبور کی ہے۔
واضح کر دیں کہ نوپور شرما نے پیغمبر اسلام کے خلاف ایک ٹی وی پروگرام میں توہین آمیز تبصرہ کیا تھا، جس کی وجہ سے انڈیا کو ایک سفارتی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی پولیس نے آج شام اعلان کیا کہ مبینہ پاکستانی شہری رضوان اشرف کو 16 اور 17 جولائی کی درمیانی شب میں ریاست راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر سے گرفتار کیا گیا۔
Sri Ganganagar, Rajasthan | An accused was nabbed near the border fencing on the intervening night of July 16-17. He was identified as Rizwan Ashraf, 24, resident of Kuthiyal Shaikh, Pakistan. 2 knives were recovered from his bag: SP Anand Sharma (1/2) pic.twitter.com/kjvT67wKuW
— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) July 19, 2022
پولیس کے مطابق اس 24 سالہ شخص کے والد کا نام محمد اشرف ہے اور وہ پاکستان کے کتھیال شیخ کا رہنے والا ہے۔
اشرف کو انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس نے گرفتار کیا اور مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ مقامی پولیس نے اس کے خلاف فارینرز ایکٹ، پاسپورٹ ایکٹ اور آرمز ایکٹ جیسے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سری گنگا نگر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آنند شرما نے بتایا کہ اشرف کے پاس سے دو چاقو، پانی کی بوتل، کپڑے اور ‘کچھ مذہبی لٹریچر’ برآمد ہوا۔
پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کے لیے ایک جوائنٹ انٹیروگیشن سیل (جے آئی سی) بنایا ہے۔
شرما نے بتایا کہ ‘اس نے پوچھ گچھ میں بتایا کی وہ آٹھویں پاس ہے، بجلی وغیرہ کا کام کرتا ہے اور اس کو نوپور شرما کے بیان سے چوٹ پہنچی تھی۔ اس لیے وہ نوپور شرما کو مارنے کے لیے آ رہا تھا۔‘
اس سے پہلے انڈیا کے تفتیشی ایجنسیوں نے الزام لگایا تھا کہ نوپور شرما سے متعلق پوسٹ لکھنے پر شہر ادے پور میں ایک درزی کا قتل کرنے والے ملزم کا پاکستان سے رابطہ رہا تھا۔ پولس کا کہنا تھا کہ 2014 میں غوث محم نامی یہ ملزم کراچی میں دعوت اسلامی کے دفتر گئے تھے۔
سری گنگانگر پولیس نے بتایا کہ اشرف نے ابھی تک یہ نہیں بتایا ہے کہ انھوں نے اپنی مرضی سے سرحد عبور کی ہے یا کسی کے کہنے پر آئے ہیں۔
شرما نے کہا کہ ’اس سے پوچھا کہ تمھیں معلوم ہے وہ (نوپور شرما) کہاں رہتی ہے اور تمھیں کہاں جانا ہے تو اسے کچھ معلوم نہیں تھا۔ اسے یہ بھی نہیں معلوم تھا کی انڈیا میں کون سے ضلعے کون سی ریاست میں ہیں۔ لیکن اس کا [خیال] تھا کی مجھے قسمت پہنچا دے گی۔‘
انڈیا اور پاکستان کی سرحد کو غلطی سے عبور کرنے کے قصے اکثر سامنے آتے ہیں اور بعض اوقات ذہنی مریض بھی سرحد عبور کر جاتے ہیں۔
پولیس کے مطابق اشرف ذہنی طور پر ٹھیک ہیں۔ تاہم شرما کہتے ہیں کہ ‘وہ ان لوگوں جیسا ہے جو کہ کافی انتہا پسند ہوتے ہیں۔‘
واضح کر دیں کہ نوپور شرما بی جے پی کی ترجمان تھیں جنھوں نے ایک ٹی وی چینل کے مباحثے میں پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا جس نے انڈیا اور کئی مسلم ممالک میں ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا اور انڈیا کے لیے ایک سفارتی بحران پیدا کر دیا۔ اس ہنگامے کے بعد بی جے پی نے انھیں پارٹی سے معطل کر دیا۔
مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ان کے خلاف ملک بھر میں متعدد مقامات پر مقدمات درج ہیں۔
انھوں نے ان تمام ایف آئی آر کو ایک ساتھ ایک عدالت میں لانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالتوں اور قانون سے متعلق معاملات پر رپورٹنگ کرنے والی ’لائیو لا‘ نامی پورٹل کے مطابق نوپور شرما کی طرف سے بحث کرتے ہوئے ان کے وکیل منندر سنگھ نے آج سہ پہر سپریم کورٹ کو ‘پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص’ کے بارے میں بتایا۔
انھوں نے کہا کہ ’پچھلے حکم کے بعد [جب عدالت نے اس معاملے کی آخری بار سماعت کی تھی] کچھ پیشرفت ہوئی ہے۔ سنگین خطرات ہیں۔ پاکستان سے ایک شخص کے آنے کی اطلاعات ہیں۔‘
Bench assembles.
Sr Adv Maninder Singh for Nupur Sharma : Certain developments have happened after last order. There are serious threats. There are reports of a person from Pakistan travelling. The people who have detained in Patna..#NupurSharma
— Live Law (@LiveLawIndia) July 19, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف سے جے آئی سی کی پوچھ گچھ پانچ روز تک جاری رہے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 370 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3491 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C