نیٹو کا روس کو فضائی خلاف ورزیوں پر سخت انتباہ
👁️ 285 بار دیکھا گیا
نیٹو کا روس کو فضائی خلاف ورزیوں پر سخت انتباہ
برسلز (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) نیٹو نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرقی یورپی سرحدی ممالک کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔ اتحاد کے 32 رکن ممالک نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ روس ان ’’خطرناک اور اشتعال انگیز اقدامات‘‘ کا مکمل ذمہ دار ہے جو غلط اندازوں اور جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتے ہیں۔
یہ بیان اس واقعے کے بعد سامنے آیا جب گزشتہ ہفتے روسی جنگی طیارے بارہ منٹ تک ایسٹونیا کی فضائی حدود میں رہے، جس پر ایسٹونیا نے نیٹو معاہدے کے آرٹیکل 4 کے تحت ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اس سے ایک ہفتہ قبل نیٹو نے پولینڈ کی فضا میں روسی ڈرونز مار گرائے تھے، جس کے بعد وارسا نے بھی اسی طرح کا مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا۔
نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مشرقی دفاعی لائن کو مزید مضبوط کرے گا اور تمام ضروری فوجی و غیر فوجی اقدامات کرے گا تاکہ کسی بھی سمت سے آنے والے خطرے کا جواب دیا جا سکے۔
رومانیہ، لٹویا، لتھوینیا اور فن لینڈ سمیت کئی ممالک نے حالیہ ہفتوں میں فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کی شکایات کی ہیں، جس سے خدشات بڑھ گئے ہیں کہ یوکرین کی جنگ نیٹو کی سرحدوں تک پھیل سکتی ہے۔
نیٹو اتحادیوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ روس کے ان اقدامات سے مرعوب نہیں ہوں گے اور یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد یہ تیسری موقع ہے کہ نیٹو کے کسی رکن ملک نے آرٹیکل 4 کے تحت مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3678 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C