وادی تیراہ: لشکر اسلام کی نئی پابندیاں، داڑھی مونڈنے اور نوجوانوں کے اجتماعات پر قدغن
👁️ 59 بار دیکھا گیا
وادی تیراہ: لشکر اسلام کی نئی پابندیاں، داڑھی مونڈنے اور نوجوانوں کے اجتماعات پر قدغن
واشنگٹن (ش ح ط)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے برباغ بازار میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام پاکستان نے حجاموں کی دکانوں پر تحریری پرچیاں آویزاں کر کے عوام کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ داڑھی میں ڈیزائن بنانے اور منڈوانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، لشکر اسلام کے مقامی قیادت نے بازار میں گشت کرتے ہوئے عوام کو براہ راست آگاہ کیا کہ آج سے حجاموں کو داڑھی کے مخصوص اسٹائل بنانے یا اسے منڈوانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ، تنظیم نے نوجوانوں کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو آئس نشہ کرنے، موٹر سائیکل پر آوارہ گردی سے گریز کرنا ہوگا، بصورت دیگر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ مزید برآں، حکم نامے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرنے، لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کرنے اور میموری کارڈ میں گانے ڈالنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔
یہ تازہ ترین اقدامات وادی تیراہ میں شدت پسندوں کی مسلسل موجودگی اور ان کے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتے ہیں، جہاں مقامی آبادی پر سخت سماجی ضابطے نافذ کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C