وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، دورہ امریکہ اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
👁️ 57 بار دیکھا گیا
وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، دورہ امریکہ اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں خصوصی طور پر وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان عمل پر بھی گفتگو کی اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر بھی مشاورت کی گئی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدرکی دعوت پر 21 جولائی کو امریکہ جائیں گے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 21 سے 23 جولائی کو امریکہ جائیں گے۔
وزیراعظم کے امریکی دورے سے متعلق تفصیل دی جاچکی ہے اور وزیراعظم امریکہ میں رکنے کا بیان خود بھی دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 22 جولائی کو واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ آج کل موضوع بحث ہے، وزیراعظم عمران خان کے اس دورے کو کافی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس دورے کے بعد پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکا کو وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ پر 4 لاکھ ڈالرز کی بچت سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر آنے والے اخراجات میں کمی کو دیکھ کر انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ کے لیے پاک فوج کا چھوٹا طیارہ استعمال کریں گے۔ جبکہ عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران ریاست کو اتنے اخراجات نہیں اُٹھانے پڑیں گے جتنے نواز شریف دور میں اٹھانے پڑتے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C