ٹانک میں آپریشن، پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 236 بار دیکھا گیا
ٹانک میں آپریشن، پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک
ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ ریجن نے معتبر اور قابل عمل انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شیخ اوتار، تھانہ گومل کے علاقے میں ایک اہم آپریشن کیا۔ اس آپریشن کا مقصد علاقے میں موجود انتہائی مطلوب دہشت گردوں کا فوری خاتمہ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے تبادلے کا سلسلہ تقریباً 40 منٹ تک جاری رہا۔ فائرنگ کے تھم جانے کے بعد دوران سرچ آپریشن، ٹی ٹی پی مشتاق گروپ کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد، امداد اللہ اور توقیر، ہلاک پائے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے دو کلاشنکوفیں، 6 میگزین، کارتوس اور 2 بینڈولیئرز برآمد ہوئے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد امداد اللہ اور توقیر گراں اسلم، آئی ای ڈی حملوں میں ملوث تھے، جن میں ایک حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول روڑی میں پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے اور کنوڑی پتن میں پولیس وین کو آئی ای ڈی حملے میں اڑانے کے واقعوں میں بھی ملوث تھے، جہاں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔
مزید بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد دیگر سنگین وارداتوں میں بھی ملوث تھے، جن میں ڈیرہ ٹانک روڈ پر پولیس موبائل پر حملے، ٹانک روڈ پر ججز کانوائے پر حملے، ہیڈ کانسٹیبل عزیز کی ٹارگٹ کلنگ اور کانسٹیبل ریحان کے اغوا اور ہلاکت شامل ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر اسپیشل ویپنز اینڈ اسٹرائیک ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ ہمارے جوان عوام کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس اور مستعد ہیں اور اس طرح کے آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C