26/August/2026

ٹانک : تھانہ گمل پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اور ایف سی کی جوابی کاروائی

👁️ 73 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک : تھانہ گمل پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اور ایف سی کی جوابی کاروائی

ٹانک : تھانہ گمل پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اور ایف سی کی جوابی کاروائی

ٹانک(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ٹانک کے علاقے میں تھانہ گمل پر دہشتگردوں نے سنائپر رائفلز اور دیگر بھاری اسلحے سے حملہ کردیا، تاہم پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت تھانہ گمل میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ فرنٹیئر کور 221 ونگ کے جوان بھی موجود تھے۔ دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ شروع ہوتے ہی پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر مزاحمت اور مسلسل جوابی فائرنگ کے باعث حملہ آور مزید کارروائی کیے بغیر وہاں سے فرار ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے اطراف کے علاقے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

 

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C