ٹی ٹی پی کو معافی: یکطرفہ فیصلے کے خطرناک نتائج برآمد ہوینگے، رپورٹ
👁️ 32 بار دیکھا گیا
ٹی ٹی پی کو معافی: یکطرفہ فیصلے کے خطرناک نتائج برآمد ہوینگے، رپورٹ
پشاور (رپورٹ: رفاقت اللہ رزڑوال) خیبر پختونخوا میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ مزید پرتشدد واقعات اور قتل وغارت کا سلسلہ رُک جائے، ان کے مطابق گزشتہ بیس سالوں کے دوران تقریباً 70 ہزار افراد دہشتگردی کی نذر ہو گئے ہیں تو ان حالات میں صرف پاکستان کی حکومت طالبان کو معافی نہیں دے سکتی بلکہ متاثرہ خاندانوں کو فیصلے میں شامل کرنا ہو گا۔
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 9 ستمبر کو پاکستانی نیوز چینل ڈان کے پروگرام میں کہا تھا کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جو اراکین جرائم میں ملوث نہیں اور ٹی ٹی پی کے نظریات چھوڑ کر آئین پاکستان کے ساتھ چلنا چاہیں تو حکومت عام معافی کا سوچ سکتی ہے۔
Watch an exclusive interview of President Dr. Arif Alvi with Nadia Mirza on DAWN News. ????https://t.co/YSZwwB2nui pic.twitter.com/bTSkVG1HI1
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 10, 2021
اسی طرح پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ اگر ٹی ٹی پی کے اراکین دہشتگردی میں ملوث نہ ہونے کا وعدہ کریں اور پاکستان کا آئین تسلیم کریں تو انہیں معافی دینے کیلئے غور کرنے پر تیار ہیں۔
Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi Interview with The Independent (British online newspaper) on the Situation in Afghanistan #APPNews #Afghanistan @ForeignOfficePk https://t.co/ABfA5bXbAz
— APP ???????? (@appcsocialmedia) September 15, 2021
لیکن سیاسی اور دفاعی امور پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے امن کی طرف قدم بڑھانا احسن اقدام ہے لیکن اُن کے خیال میں ماضی میں بھی چار دفعہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ بات چیت کے نتائج ثمرآور ثابت نہیں ہوئے۔
پشاور یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے استاد پروفیسر ڈاکٹر عرفان اشرف نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کو خطرناک قرار دے کر سوال اُٹھایا کہ اگر حکومت ٹی ٹی پی کے ارکان کو معافی دے اور پھر وہ دوبارہ قبائلی اضلاع میں رہیں گے تو اس بات کی کیا ضمانت ہو گی کہ وہ قبائلی عوام یا پشتونوں کا استحصال نہیں کریں گے؟
انہوں نے حکومتی اعدادو شمار کا حوالہ دے کر کہا کہ گزشتہ بیس سالوں کے دوران پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام دہشت گردی کی نذر ہوئے ہیں تو ان حالات میں صرف حکومت فریق نہیں بلکہ متاثرہ خاندانوں سے بھی رائے لینے کی ضرورت ہے ورنہ یکطرفہ فیصلے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے “میرے خیال میں اس وقت پاکستان کی حکومت صرف اپنی ذمہ داریوں سے پہلوتہی کر رہی ہے، نہ وہ دہشتگردی سے متاثرہ گھرانوں کے غم اور دکھ میں دلچسپی رکھتی ہے اور نہ حکومت غیرریاستی عناصر سے جیلیں بھر سکتی ہے لیکن اس خطرناک اقدام سے مجھے خدشہ ہے کہ دوبارہ کہیں نائن الیون کے بعد والے حالات پیدا نہ ہو جائیں۔”۔
پروفیسر عرفان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے سے قبل حکومت پاکستان اور افغان طالبان کے پاکستانی طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تین رُکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ طالبان اور حکومت کے درمیان صلح کیلئے راہ ہموار کی جا سکے۔
لیکن ڈاکٹر عرفان آگے کہتے ہیں کہ اس سے قبل بھی مذاکرات کی کوششیں کی گئی ہیں جن میں سرہ روغہ، سوات، باجوڑ اور دو دفعہ وزیرستان کے مذاکرات شامل ہیں لیکن امن قائم نہیں ہوا اور حالات اس سے بھی خراب ہوتے چلئے گئے۔
انہوں نے سوال اُٹھایا اور کہا “ریاست واضح کرے کہ کب تک غیرریاستی عناصر کیلئے سافٹ کارنر موجود رہے گا اور انہی شدت پسندوں کے ذریعے دوسری مملکتوں پر قبضہ کریں گے اور اسی طرح پختونخوا اور بلوچستان کی سرزمین استعمال ہو گی؟”
طالبان کے حق میں حکومتی بیان کو دفاعی تجزیہ کار امن کی جانب اہم قدم سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستان پہلے بھی امن کی کوششوں میں مصروف عمل ہے جس کی پیروی کر کے افغانستان میں امارات اسلامی نے اس کے بیانیے کی تقلید کرتے ہوئے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے طالبان کے حق میں بیان کے بعد بدھ کو جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا آسمان منزہ کے علاقہ میں سات فوجی جوانوں شہید اور چار زخمی ہوئے ہیں جس کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 اگست کو جب افغانستان میں طالبان نے اقتدار پر قبضہ کیا تو وہاں پر جیلوں سے تحریک طالبان اور القاعدہ کے اہم رہنما چُھڑوا دیئے گئے جس کے بعد شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 10 سے زائد دہشتگرد حملوں میں سیکورٹی فورسسز کو نشانہ بنا کر شہید اور زخمی کیا گیا ہے۔
لیکن بریگیڈئر (ر) سید نذیر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی میں کچھ لوگ ہیں جو بیرونی خفیہ طاقتوں کی مدد سے پاکستان میں امن کی طرف اُٹھنے والے اقدامات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بریگیڈئر (ر) سید نذیر حکومت پاکستان کی جانب سے طالبان کیلئے معافی کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہتے ہیں “ٹی ٹی پی میں موجود وہ لوگ جو بچپن میں اُن کے ساتھ شامل ہوئے ہوں، اب وہ نوجوان ہو گئے ہیں اور کسی جرم میں ملوث نہ ہوں تو انہیں معافی دینی چاہئے، اس سے طالبان کی طاقت کمزور ہو جائی گی۔”
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعتاً اس اقدام میں سنجیدہ ہے تو ٹی ٹی پی ارکان کے خاندانوں سے مستقبل میں پرامن رہنے کیلئے ضمانت لیں گے، ایک عرصہ تک اُن کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا ہو گی اور حکومت اُن کی ذہنی نشوونما کیلئے کام کرے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4613 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C