پاراچنار: سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد
👁️ 297 بار دیکھا گیا
پاراچنار: سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد
پاراچنار (محمد صادق) اے پی ایس پشاور کے سانحے کی یاد میں پاراچنار میں بھی شہدا کی یاد میں قبروں پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں شہدا کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔
پاراچنار کے گلزار شہدا قبرستان میں آرمی پبلک اسکول پشاور سانحے میں شہید پاراچنار کے طلبا شہید ندیم حسین، شہید عمران علی اور شہید ابرار حسین کے قبروں پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور شہدا کی قبروں پر شمعیں روشن کئیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہید ابرار حسین کے بھائی منتظر حسین، پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی جمیل حسین، یوسف لالا، حاجی عابد حسین، سر زاہد حسین اور علامہ مزمل حسین نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ بدترین واقعہ ہم کبھی بھی نہیں بھولیں گے اور دہشت گردی کے خلاف ہم فورسز کے ساتھ ہیں شہدا کے لواحقین نے کہا کہ انہیں اپنے ننھے پھولوں کی قربانی پر فخر ہے۔
لواحقین اور رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی ایس کے شہدا کے ورثا کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں سانحہ اے پی ایس پشاور کی شہدا کی یاد میں ضلع کرم کے مختلف سکولوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں سکولوں کے ننھے طالب علموں نے شہدائے اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم حاصل کرکے ہی دشمن سے انتقام لیں گے۔
سانحہ اے پی ایس کی یاد میں پاک فوج کے افسران شہدا کے گھر گئے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور شہدا کے لواحقین سے ان کے مسائل دریافت کئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C