پاکستانی فوج سیاست سے دور ہی رہے گی، جنرل باجوہ
👁️ 46 بار دیکھا گیا
پاکستانی فوج سیاست سے دور ہی رہے گی، جنرل باجوہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور دیگر اہلکاروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ یہ بات پاکستانی فوج کی طرف سے بتائی گئی ہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجودہ امریکا کا یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کر رہے ہیں جب ان کی بطور آرمی چیف دوسری مدت بھی چند ہفتوں میں ختم ہو رہی ہے۔
پاکستانی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور دیگر اہلکاروں سے ملاقاتوں میں امریکا کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ان سیلاب نے پاکستان کے کل رقبے کے قریب ایک تہائی حصے کو متاثر کیا اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے۔ معمول سے زائد مون سون بارشوں اور شدید سیلاب سے 1700 انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔
پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے جنرل باوجوہ نے ان ملاقاتوں میں امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان سے ہونے والے نقصانات پریہ کہتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان اس طوفان سے متاثرین کے نقصانات اور دکھ کو سمجھتا ہے۔
طے شدہ وقت پر ریٹائرمنٹ لے لوں گا، باجوہ
اپنے اسی دورہ امریکا کے دوران ہی پاکستانی فوجی سربراہ نے منگل چار اکتوبر کو واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے منعقد کی گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے اس موقف کو دہرایا کہ پاکستانی فوج ملکی سیاست سے دوری اختیار کر چکی ہے اور اسی فیصلے پر قائم ہے۔
2008ء میں سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد سے پاکستان میں بظاہر تو منتخب حکومتیں ہی حکمرانی کر رہی ہیں مگر پاکستانی فوج کی سیاسی معاملات اور ملکی فیصلوں میں مداخلت اور اثر و رسوخ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔
1947ء میں قیام پاکستان کے بعد سے پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں نصف مدت سے بھی زائد پاکستانی فوج نے براہ راست اس ملک پر حکومت کی ہے۔
اس ظہرانے کے موقع پر جنرل باجوہ نے اپنا یہ مؤقف بھی دہرایا کہ وہ آئندہ دو ماہ میں ختم ہونے والی بطور چیف آف دی آرمی اسٹاف، دوسری مدت کے بعد فوج سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔
اسی ظہرانے کے بعد پاکستانی فوجی سربراہ پینٹاگون گئے جہاں انہوں نے امریکی وزیر دفاع سمیت دیگر اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوجی سربراہ کی امریکی وزیر دفاع کے علاوہ امریکی سکیورٹی ایڈوائزر جیکب سُلیوان اور نائب وزیر خارجہ وینڈی رُتھ شیرمن سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کے لیے حکومت کو اختیارات دے دیے، صدر پزشکیان کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے
02/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران کی امریکہ کو معاہدے کی صورت میں آبنائے دو دن میں بحال کرنے کی پیشکش
02/November/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 7 افراد زخمی ہونے کا حوثیوں کا دعویٰ
02/November/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں پاکستانی سفیر پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی، وائرل ویڈیو آرمینیا کی پارلیمنٹ کی لڑائی کی نکلی
02/November/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بنوں : علاقے بکا خیل مارکیٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
02/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26424 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15658 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11963 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9323 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7577 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5558 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C