پاکستانی فوج کی پہلی مسیحی خاتون بریگیڈیئر کون ہیں؟
👁️ 69 بار دیکھا گیا
پاکستانی فوج کی پہلی مسیحی خاتون بریگیڈیئر کون ہیں؟
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون کو آرمی میڈیکل کور میں برگیڈئیر کے عہدے پر ترقی دیے جانے پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔
ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس کو پاکستان آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اور اس طرح وہ ملک کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈیئر بن گئی ہیں۔
بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس گزشتہ 26 برسوں سے پاکستانی فوج کے میڈیکل کور میں پیتھالوجسٹ کے طور پر خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور وہ پاکستانی فوج میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتی ہیں۔
پاکستانی فوج میں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ان کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”پاکستانی فوج میں کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک نہ ہونے اور میرٹ کی ایک زندہ مثال ہیں۔”
کرنل ڈاکٹر ہیلن میری کی ترقی کو پاکستانی مسیحی برادری کے لیے امید کی کرن کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، جہاں مسیحی برادری پر حملے ہوتے رہتے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے ان کی اس ترقی کو، قومی نمائندگی کے اصولوں میں میرٹ کی ایک مثال کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
شہباز شریف کی مبارک باد
وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بریگیڈیئر رابرٹس کو ان کی اس ترقی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پاکستان میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈیئر ہیں اور مجھ سمیت پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔”
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا، ”پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں برگیڈئیر کے رینک پر ترقی پانے پر خصوصی مبارکباد۔”
بریگیڈیئر رابرٹس سے پہلے میجر جنرل نگار جوہر نے جون 2020 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی ملک کی پہلی خاتون افسر بن گئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26268 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C