پاکستانی فورسز نے افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی
👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاکستانی فورسز نے افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی
راولپنڈی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازہ میں پاکستان-افغانستان سرحد کے ساتھ دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس واقعے میں پانچ عسکریت پسند مارے گئے۔
عسکریت پسندوں نے گزشتہ رات بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں پاکستان-افغانستان سرحد کے ساتھ دراندازی کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا، “18/19 جنوری کی رات، سکیورٹی فورسز نے پاکستان-افغان سرحد پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی۔ پاکستانی فوجیوں نے دراندازی کی ان کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا اور اس کارروائی کے دوران پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔”
پاکستان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ افغان حکومت سے سرحد پر موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کہہ رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے توقع ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
افغانستان کی بھارت سے بڑھتی ہوئی قربت
أفغانستان کے بھارت سے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں پاکستان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ افغان وزیر خارجہ اور بھارتی سیکرٹری خارجہ کے درمیان حال ہی میں ملاقات ہوئی تھی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے نئے ترجمان شفقت علی خان نے اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان ایک خودمختار ملک ہے۔ “ہم نے کبھی خواہش نہیں کی اور نہ ہی ہم نے کوشش کی اور نہ ہی ہم اس بات پر ویٹو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ یہ ان کا خود مختار حق ہے، وہ دوسرے ممالک کے ساتھ جس طرح کے تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔”
پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ “افغانستان پاکستان کا ایک اہم پڑوسی ہے۔ ہمارے طویل تاریخی تعلقات ہیں، ہم تعلقات کو اس کی پوری صلاحیت تک پہنچانے کے لیے کام جاری رکھیں گے، جیسا کہ یہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان ہونا چاہیے۔ دہشت گرد دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم مسئلہ ہیں، ہم افغان حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے کہ وہ پاکستان کی جانب سے اس حقیقی تشویش کو دور کریں۔”
انہوں نے مزید کہا، “افغانستان اور پاکستان مضبوط، متحرک تعلقات، جس طرح دو پڑوسیوں کے درمیان ہونے چاہئیں، کی اہمیت اور دو ہمسایہ ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔”
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے سلسلے کی وجہ سے کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اسلام آباد نے کابل سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مسلسل مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد کا الزام ہے کہ ٹی ٹی پی مبینہ طور پر پاکستان پر حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہی ہے۔
تاہم افغانستان کی عبوری حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت ایک اہم مسئلہ وہ پناہ گاہیں ہیں جو دہشت گرد گروپ ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر حاصل ہے۔
شفقت علی خان نے کہا، “دونوں فریق اس صورتحال پر رابطے میں ہیں۔ دونوں ممالک میں سفارت خانے کام کر رہے ہیں۔ ہمارے کابل میں چارج ڈی افیئرز ہیں اور ایک افغان سینئر سفارت کار بھی یہاں اپنے سفارت خانے کی سربراہی کر رہا ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C