پاکستان: آزاد کشمیر سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ایجنٹ گرفتار
👁️ 203 بار دیکھا گیا
پاکستان: آزاد کشمیر سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ایجنٹ گرفتار
میرپور (ڈیلی اردو) پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے مبینہ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔
آئی جی پولیس آزاد جموں و کشمیر لیاقت علی ملک نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ راولا کوٹ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم عرفان حساس تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر غیر قانونی طور پر منتقل کر رہا تھا، جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی معلومات اکٹھی اور شیئر کی جا رہی تھیں۔
آئی جی پولیس کے مطابق ملزم مختلف افراد کو ویڈیوز اور لوکیشنز کے حساب سے رقوم بھی فراہم کرتا تھا اور حساس مقامات کی معلومات دشمن عناصر تک پہنچانے میں ملوث تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر جعلی شناختوں کے ذریعے شہریوں کو ٹریپ کرنے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں، جن میں بعض افراد خود کو صحافی یا خاتون ظاہر کر کے لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں۔
آئی جی پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران چار مبینہ بھارتی ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C