پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ، پاکستان حرمین شریفین کا پارٹنر
👁️ 400 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ، پاکستان حرمین شریفین کا پارٹنر
ریاض (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دارالحکومت ریاض میں تاریخی "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ" (SMDA) پر دستخط ہوگئے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر مصدق ملک بھی موجود تھے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف قصر یمامہ پہنچے، جہاں سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا اور سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیرِاعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں رہنما پرجوش انداز میں گلے ملے۔ دستخطی تقریب کے موقع پر دونوں ممالک کے وفود بھی موجود تھے۔
معاہدے کی اہم شقوں کے مطابق کسی بھی ایک ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، اور دونوں ممالک اپنی تمام فوجی صلاحیتوں کو ایک دوسرے کے دفاع کے لیے بروئے کار لائیں گے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے طویل المدتی دفاعی تعلقات اور تاریخی شراکت داری کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور یہ خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے فروغ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
سعودی اعلیٰ عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ یہ دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعے کے ردِعمل میں نہیں کیا گیا بلکہ یہ دونوں ممالک کے طویل المدتی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ جامع دفاعی معاہدہ ہے اور تمام فوجی وسائل کا احاطہ کرتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معاہدے کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا اور معاہدے کے بعد پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ میں سعودی عرب کا اسٹریٹجک پارٹنر بن گیا ہے۔ موجودہ اور متوقع خطرات کے تناظر میں یہ معاہدہ دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تیاری اور انضمام کو بڑھائے گا اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی مشترکہ صلاحیت فراہم کرے گا۔
معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں۔ یہ معاہدہ دہائیوں پر محیط مشترکہ فوجی تربیت، کثیرالجہتی مشقوں اور دفاعی صنعتی تعاون کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ معاہدہ امن کے فروغ اور علاقائی و عالمی سلامتی کو مستحکم کرنے کے مشترکہ مقاصد کو پورا کرتا ہے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے لیے سکیورٹی، معیشت اور سفارتکاری میں انتہائی فائدہ مند ہے اور دونوں ممالک کسی بھی خطرے سے مشترکہ طور پر نمٹیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے ال یمامہ پیلس میں وزیرِاعظم کا استقبال کیا اور دونوں ممالک کے وفود کی موجودگی میں مذاکرات کا باضابطہ اجلاس ہوا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C