پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات کا امکان ایک بار پھر مسترد کردیا
👁️ 37 بار دیکھا گیا
پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات کا امکان ایک بار پھر مسترد کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا قطعی کوئی امکان نہیں ہے۔ امید ہے کہ افغان حکام پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے یہ بیان جمعرات کو معمول کی بریفنگ کے دوران افغانستان کے ایک وزیر کی طرف سے پاکستان اور ٹی ٹی پی میں مذاکرات کی تجویز کے بعد سامنے آیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ افغان حکام ان دہشت گرد تنظیموں اور ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کریں گے جو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
پاکستان کئے انگریزی اخبار ’ڈان‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کی عبوری حکومت میں نائب وزیرِ داخلہ محمد نبی عمری نے بدھ کو افغان شہر خوست میں ایک اجتماع میں گفتگو کے دوران تجویز دی تھی کہ پاکستان کی حکومت اور ان سے لڑنے والے بھائی (ٹی ٹی پی) آپس میں بات چیت کریں۔
طالبان کے نائب وزیرِ داخلہ نے یہ بات ایک ایسے وقت کی ہے جب اسلام آباد مسلسل کابل پر زوردے رہا ہے کہ وہ پاکستان مخالف عناصر اور تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ان عناصر کے خلاف کارروائی کریں جو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سر زمین استعمال کر رہے ہیں۔
محمد نبی عمری نے بات چیت کا مشورہ دیتے ہوئے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کی حکومت کا مؤقف رہا ہے کہ وہ کسی بھی فرد یا تنظیم کو افغان سر زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی ا جازت نہیں دیں گے۔
افغانستان سے اگست 2021 میں امریکہ کی قیادت میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان برسرِ اقتدار آئے تھے۔ افغان طالبان کی ثالثی میں پاکستانی حکام اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے تاہم یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ اس کے بعد اسلام آباد نے متعدد بار اعلان کیا کہ ٹی ٹی پی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
پاکستان کا مؤقف رہا ہے کہ سرحد پار افغانستان میں سرگرم شدت پسند تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کابل میں برسرِ اقتدار طالبان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ افغان حکومت کو ان عسکری تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے۔
جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا پاکستان ان تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف لڑنے کے لیے پر عزم ہے جو پاکستان اور پاکستان چین دوستی کی علامتوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات ہوئے جن میں پاکستان کے جنوبی مشرقی ساحلی شہر گودار میں گوادار پورٹ اتھارٹی کمپلیکس، تربت میں پاکستان بحریہ کے اڈے اور شانگلہ میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینی انجنئیرز کے قافلہ پر خودکش حملہ شامل ہے۔
اگست 2021 میں طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد اسلام آباد کو عسکریت پسندی کم ہونے کی امید تھی۔ لیکن طالبان کی 20 برس بعد اقتدار میں واپسی کے بعد پاکستان کی توقعات کے برعکس میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔
پاکستان کے افغان طالبان کو بار بار باور کرانے کے باوجود ٹی ٹی پی کے افغانستان میں مبینہ ٹھکانوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ دہشت گردی کا منبع افغانستان ہے۔ افغانستان میں برسرِ اقتدار عناصر اپنی سر زمین پر مسلح عسکریت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کے بارے میں آگاہ ہونے کے باوجود ان کی کارروائیاں روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ تین اپریل کو قازقستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سلامتی کونسل کے سیکریٹریز کے اجلاس میں دیگر معاملات کے علاوہ افغانستان کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11857 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9173 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7454 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5255 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C