پاکستان نے کشمیر پر بھارت کے دعووں کو غیر قانونی قرار دے دیا
👁️ 139 بار دیکھا گیا
پاکستان نے کشمیر پر بھارت کے دعووں کو غیر قانونی قرار دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر پر قراردادوں کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اس کے ارکان کو مورد الزام ٹھہرانے کا ‘کوئی حق نہیں’ ہے۔ بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ سے نالاں ہے اور اس پر تنقید بھی کی ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بعض حالیہ بیانات پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی قیادت کے بلاجواز بیانات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اسے حیرت ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں مسئلہ کشمیر اور پاکستان کے حوالے سے تنقیدی بیانات میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ متعدد روز سے اس کا سلسلہ جاری ہے۔
منگل کے روز بھارتی وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں کشمیر کے حوالے سے بات چیت میں کہا تھا، “دوسری عالمی جنگ کے بعد، کسی دوسرے ملک کی طرف سے کسی علاقے پر طویل ترین غیر قانونی موجودگی اور قبضے کا تعلق بھارت سے ہے، جو ہم نے کشمیر میں دیکھا ہے۔ اب ہم اقوام متحدہ کے پاس گئے، تو جو حملہ کیا تھا اسے ایک تنازعہ بنا دیا گیا۔ تو اس طرح حملہ آور اور متاثرہ کو برابر کر دیا گیا۔ اس جرم میں فریق کون تھے، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا۔”
بھارتی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے نظام میں جامع تبدیلیوں کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک “مضبوط” اقوام متحدہ کی ضرورت ہے اور ایک “منصفانہ” اقوام متحدہ کی ضرورت ہے۔
پاکستان کا سخت رد عمل
اس پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا، “ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی قیادت کے بلاجواز دعووں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس تناظر میں، ہم کچھ چیزوں کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر نئی دہلی میں رائے سینا ڈائیلاگ میں بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس کے حوالے سے۔”
ان کا مزید کہنا تھا، “یہ تو بھارت تھا، جو سن 1948 میں جموں و کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا۔ اس کے بعد اس پر منظور ہونے والی قراردادوں کے لیے سلامتی کونسل اور اس کے سابقہ ارکان کو مورد الزام ٹھہرانے کا اسے کوئی حق نہیں ہے۔”
شفقت علی خان نے کہا، “بے بنیاد دعووں کو بار بار دہرانے” سے اس حقیقت کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے، جس کی حتمی حیثیت کا تعین اقوام متحدہ کی زیر نگرانی کشمیری عوام کی استصواب رائے کے ذریعے اسی طرح ہونی ہے، جس انداز میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں اس کا ذکر کیا گیا ہے۔”
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہم پر یقین رکھتا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے تحت جموں و کشمیر کے تنازعے کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے۔
اس ماہ کے اوائل میں بھی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کشمیر میں فریق ثالث کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق نئی دہلی کے اقدامات اور نقطہ نظر کا دفاع کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کا حل نہ ہونے والا پہلو بھارت کے کنٹرول سے باہر ہے۔ “مجھے لگتا ہے کہ ہم جس حصے کا انتظار کر رہے ہیں، وہ کشمیر کے چوری شدہ حصے کی واپسی ہے، جو غیر قانونی طور پر پاکستان کے قبضے میں ہے۔ جب یہ واپس ہو جائے گا، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔”
جعفر ایکس پریس حملے میں ‘بھارت ملوث’
گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر ہونے والے حملے میں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا، “بھارت کا ملوث ہونا پوری طرح سے واضح ہے۔ وہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں اور دوسری بات، یہ صرف پاکستان ہی نہیں، وہ جنوبی ایشیا کے پورے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”
ان کا مزید کہنا تھا، ” وہ عالمی سطح پر بھی قتل و غارت گری کی مہم چلا رہے ہیں اور ان کے ملوث ہونے کے بارے میں ہم پوری طرح سے واضح ہیں۔”
انہوں نے کہا، “اس مسئلے کو اٹھانے کا معاملہ بھی ایک جاری عمل ہے۔ ہمارے سفارت خانے اس کے لیے سرگرم ہیں، ہم اسے اجاگر کرتے رہتے ہیں۔ اور آپ نے یہ بھی دیکھا ہو گا کہ بھارت نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی کبھی مذمت بھی نہیں کی۔ یہ بھی ایک قابل غور نکتہ ہے۔”
شفقت علی خان نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا، “پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارت کا ملوث ہونا، اور بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے میں اس کا ملوث ہونا ہمارے لیے بالکل واضح ہے۔”
دونوں ہمسایہ ملکوں میں کشیدہ تعلقات
اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان تاریخی طور پر تعلقات بہت اچھے نہیں رہے ہیں اور جب سے بھارت میں نریندر مودی کی قیادت والی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے تب سے تو تعلقات نچلی ترین سطح پر ہیں۔
بھارت اکثر پاکستان کے خلاف بیانات جاری کرتا رہتا ہے اور پھر بعد میں اسلام آباد کی جانب سے تردیدی بیان جاری ہوتا ہے۔
بھارت نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے میں ملوث ہونے کی پاکستانی الزام کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان کو دوسروں پر الزام دینے کے بجائے خود اپنے گریبان میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9199 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7473 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C