پاکستان کا جنوبی ایشیا اور یورپ میں مسلم مخالف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ
👁️ 74 بار دیکھا گیا
پاکستان کا جنوبی ایشیا اور یورپ میں مسلم مخالف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ
واشنگٹن + اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتی میشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی ایشیا اور یورپ میں مسلم مخالف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔
اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی کے جائزہ عمل کے دوران پاکستان نے یہ مطالبہ کیا۔
پاکستان کے سفارتی مشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کو انسداد دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی میں اسلام دشمن تنظیموں اور ہندو توا جیسے انتہا پسند نظریات کا احاطہ بھی کرنا چاہیے۔
سفارتی میشن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی کو موثر اور جامع بنانے کے لیے بہت سی تجاویز دی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستانی کی تجاویز زیرغور آئیں گی۔
اقوام متحدہ نے 2006 میں حکمت عملی بنائی تھی جس کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا تھا لیکن اس کا اطلاق صرف القاعدہ، داعش اور ان سے وابستہ افراد اور تنظیموں پر کیا گیا۔
مذکورہ پالیسی کا ہر دو سال بعد جائزہ لیا جاتا ہے۔ رواں برس جائزہ عمل کے دوران پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا اطلاق بلا تفریق تمام دہشتگرد تنظیموں پر کیا جائے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ میں تجاویز پیش کرنے سے قبل اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے مشاورت کی ہے جس نے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جیوانی میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی پر حملہ، 4 کارکن ہلاک
12/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C